پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

آزاد بی ٹیم ہی ثابت ہوں گے

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-03-27
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت کے مسائل کون حل کرے گا؟

جناب یہ جیل ویل کی باتیں نہ کریں !

پہلے سجاد لون‘ پھر الطاف بخاری اور اب غلام نبی آزاد کو بی جے پی کی بی ٹیم قرار دیا جارہاہے… کیا آزاد صاحب واقعی میں بی جے پی کی بی ٹیم ہیں… ہم نہیں جانتے ہیں… لیکن ہاں اتنا ضرور ہے کہ آزاد صاحب بی جے پی کی بی ٹیم بن سکتے ہیں… نہیں صاحب ہم کانگریس پارٹی کی طرح ان پر بی جے پی کے ساتھ کسی ساز باز کا الزام نہیں لگا رہے ہیں… اللہ میاں کی قسم بالکل بھی نہیں لگا رہے ہیں … بلکہ ہم تو صرف اتنا کہہ رہے ہیں… کہ آزادصاحب جموں کشمیر کے لوک انتخابات میں جو کام کریں گے… وہ بی جے پی کی بی ٹیم والا کام ہو گا اور… اور کچھ نہیںہو گا … نہیں سمجھ گئے ؟چلئے ہم آپ کو سمجھا جاتے ہیں… آزاد صاحب ٹھہریں ایک کانگریسی …سابقہ کانگریسی… پچاس سالہ کانگریسی … ہاں ان کے حمایتی جو ہیں ‘ جو ان کے کاروان کے ساتھ جڑ گئے … وہ سب کے سب کانگریسی ہیں… لیکن… لیکن آزاد صاحب کے کانگریس سے مستعفی ہونے کا یہ مطلب بالکل بھی نہیںتھا کہ…کہ یو ٹی میں کانگریس کا خاتمہ ہو گیا ہے… نہیں ایسا نہیں ہے… خیر یہاں بات کانگریس کی نہیں بلکہ آزاد صاحب کی ہے کہ … کہ یہ جناب کیسے بی جے پی کی بی ٹیم ثابت ہوں گے اور… اور سو فیصد ہوں گے۔ اگلے ماہ سے جب لوک سبھا الیکشن ہو گا تو… تو یقین کیجئے کہ آزاد صاحب اس میں کوئی کمال نہیں دکھا پائیں گے…یقینا خود یہ کوئی سیٹ نہیں نکال پائیں گے… صدیوں میں نہیں نکال پائیں گے… لیکن…لیکن بی جے پی کو ضرور فائدہ پہنچائیں گے … بی جے پی مخالف ووٹ تقسیم کرکے پہنچائیں گے … ہاں ہم مانتے ہیں کہ کشمیر میں بی جے پی کا براہ راست مقابلہ کانگریس سے نہیں بلکہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی سے ہے… لیکن جموں میںنگریس کا اثر و رسوخ ضرور ہے اور…اور وہاں اب بی جے پی کے جیتنے کے امکانا ت مزید بڑ ھ جائیں گے … کانگریس سے الگ ہو کر اگر آزاد صاحب یا ان کے حمایتوں کو لگ رہا تھا کہ وہ سیاسی میدان میںکوئی بڑا کا ر نامہ انجام دیں گے تو… تو صاحب یہ ان کی خوش فہمی ہے اور کچھ نہیں …آزاد صاحب کا یقینا سیاست میں اپنا ایک قد ہے … لیکن یہ اتنا بھی بڑا نہیںہے کہ … کہ یہ اے ٹیم کا رول ادا کر سکیں… ہاں یہ بی ٹیم کا کردار نبھا سکتے ہیں اور… اور دانستہ یا غیر طور پر یہ بی ٹیم کا ہی رول نبھائیں گے … بی جے پی کی بی ٹیم کا۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں 27 سے 31 مارچ تک موسم نا موافق رہنے کا امکان

Next Post

ہوس اقتدار کی بھوکی سیاست

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حکومت کے مسائل کون حل کرے گا؟

2026-09-13
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب یہ جیل ویل کی باتیں نہ کریں !

2026-09-12
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

فلم فیسٹیول…… بس ایک بات!

2026-09-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

غضب کیا، جو ترے وعدے پہ اعتبار کیا

2026-09-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ کیسا لہجہ ہے ؟

2026-09-09
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمسایہ ملک کرکٹ کھیلنا بند کرے!

2026-09-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ کی صفائی

2026-09-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اس سے بھی آگے جہاں اور ہے

2026-09-05 - Updated on 2026-09-06
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

ہوس اقتدار کی بھوکی سیاست

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.