بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

چنئی سپر کنگز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو چھ وکٹوں سے ہرایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-24
in کھیل
A A
تسکین اور تمیم نے بنگلہ دیش کو تاریخی سیریز جیت دلائی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

چنئی// راچن رویندرا کی 37 ، شیوم دوبے ناقابل شکست 34 اور رویندر جڈیجہ کی ناقابل شکست 25 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے افتتاحی میچ میں جمعہ کو رائل چیلنجرز بنگلور(آرسی بی) کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
174 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی سپر کنگز نے پہلے وکٹ کے لئے 38 رنز جوڑے۔ چوتھے اوور میں یش دیال نے کپتان روتوراج گائیکواڈ کو 15 رنز پر آؤٹ کرکے سی ایس کے کو پہلا جھٹکا دیا۔ ساتویں اوور میں رچن رویندرا کو کرن شرما نے آر پاٹیدار کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔ انہوں نے 15 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔ اجنکیا رہانے 11ویں اوور میں آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز تھے۔ انہوں نے دو چھکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر 27 رنز کی اننگ کھیلی۔ ڈیرل مچل نے 18 گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے۔ اس کے بعد شیوم دوبے اور رویندرا جڈیجہ نے اننگ کو سنبھالا اور پانچ رنوں سے زیادہ کی شراکت کرتے ہوئے 18.4 اوور میں چار وکٹوں پر 176 رنز بناکر ٹیم کو چھ وکٹوں سے جیت دلادی۔ شیوم دوبے نے 28 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ رویندرا جڈیجہ نے 17 گیندوں پر ایک چھکا کی مدد سے ناقابل شکست 25 رنز بنائے۔
رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کیمرون گرین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ یش دیال اور کرن شرما نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل نوجوان انوج راوت 48 رنز اور دنیش کارتک کی ناقابل شکست 38 رنوں کی شاندار اننگز کی بنیاد پر رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے چنئی سپر کنگز کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دیا۔
آج یہاں آرسی بی نے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے پہلے میچ میں چنئی سپر کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری آرسی بی کے لئے سلامی بلے باز وراٹ کوہلی اور کپتان فاف ڈو پلیسس نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 41 رن جوڑے۔ مستفیض الرحمن نے پانچویں اوور میں دو وکٹ لے کر آر سی بی کو بیک فٹ پر لا دیا۔ ڈوپلیسی 23 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہیں رجت پاٹیدار کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد چاہر نے گلین میکسویل کو صفر پر آؤٹ کرکے آر سی بی کو تیسرا جھٹکا دیا۔ وراٹ کوہلی نے کیمرون گرین کے ساتھ اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ اس دوران وراٹ نے ٹی-20 میں اپنے 12 ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔ وراٹ کو بھی مستفیض الرحمن نے روندرا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ انہوں نے ایک چھکا کی مدد سے 20 گیندوں میں 21 رنز بنائے۔ اس کے بعد مستفیض الرحمان نے کیمرون گرین کو 18 رنز پر بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پنجاب نے دہلی کو 4 وکٹوں سے شکست دی

Next Post

ودی حکومت میں چندہ دینے والوں کا سمان ، اناج دینے والوں کا اپمان : کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
کھیل

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

2025-05-14
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

2025-05-14
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی خاتون ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

2025-05-14
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

کوہلی کا نام ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا: ریونت

2025-05-14
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا
کھیل

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

2025-05-14
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
Next Post
ڈی اے پی کے مزید رہنما ¶ں کی کانگریس میں واپسی: جے رام رمیش

ودی حکومت میں چندہ دینے والوں کا سمان ، اناج دینے والوں کا اپمان : کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.