جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

امیت بھائی شاہ کی اپیل 

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-03-22
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

مانتے ہیں اورسو فیصد مانتے ہیں کہ… کہ سیاستدانوں کو کچھ بھی کہنے کی آزاد ی ہے اور… اور سیاستدان اس آزادی کا خوب فائدہ بھی اٹھاتے ہیں… اس سے استفادہ بھی کرتے ہیں… لیکن صاحب اس کا یہ بھی مطلب نہیں ہے کہ سیاستدانوں کے منہ میں جو کچھ بھی آئے وہ کہہ دیں… ہمیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا … لیکن صاحب دیکھا ہے… ہم نے دیکھا ہے کہ بعد میں کئی سیاستدانوں کو اپنے کہے الفاظ پرخجالت کا سامنا کرنا پڑتا ہے… انہیں شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے… اپنے وزیر داخلہ‘ امت بھائی شاہ نے لوگوں سے… کشمیر اور جموں کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ… کہ وہ جموں کشمیر میں کسی کو بھی ووٹ دیں لیکن کانگریس ‘ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کو ووٹ نہ دیں… ان تینوں جماعتوں کو جموں کشمیر کے سیاسی منظر نامہ سے اکھاڑ پھینک دیں… دوسرے الفاظ میں امت بھائی شاہ جموں کشمیر کو این سی ‘ پی ڈی پی اور کانگریس مکت کرنا چاہتے ہیں… شاہ صاحب اگر ایسا کہہ رہے ہیں تو ہمیں یقین ہے کہ اسے حاصل کرنے کیلئے ان کے پاس کوئی پلان بھی ہو گا کہ ان جناب کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ بڑے منصوبہ ساز ہیں… بڑے بڑے منصوبے بنا تے ہیں… لیکن صاحب کبھی کبھی ایسا بھی ہو تا ہے کہ حضرت انسان کچھ سوچتا ہے اور… اور ہوتا کچھ اور ہے کہ… کہ اوپر سب سے بڑا منصوبہ ساز جو بیٹھا ہے ۔ مان لیجئے کہ کل کو لوگ… جموں کشمیر کے لوگ امیت بھائی شاہ کی باتوں پر کان نہ دھریں اور ان تینوں جماعتوں کو جڑ سے اکھاڑ نہ پھینکیں تو… تو اس وقت شاہ صاحب کیا کہیں گے ‘ کیا کریں گے …کہ… کہ دس سال پہلے ہم دیکھ چکے ہیں… بی جے پی کو ان تین میں سے ایک جماعت‘پی ڈی پی کے ساتھ جموں کشمیر میں حکومت بناتے دیکھ چکے ہیں… اس وقت بھی شاہ صاحب اور ان کے باس شریمان نریندر بھائی مودی بھی لوگوں سے یہی اپیل کررہے تھے… این سی‘ پی ڈی اور کانگریس کو اکھاڑ پھینکنے کی اپیل… لیکن پھر کچھ ایسا ہوا کہ… کہ وزیر اعظم صاحب کو مرحوم مفتی سعید کو گلے لگانا ہی پڑا… اور انہیں گلے لگاتے ہی وزیر اعظم صاحب پی ڈی پی کے بارے میں کہی گئیں ساری باتیں بھول گئے… اور سو فیصد بھول گئے ۔ آج دس سال بعد اگر پھر ایسی کوئی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے اور… اور ایسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے تو… تو کیا امیت بھائی شاہ اپنی کہی باتوں کو بھولنے کیلئے تیار ہوں گے …یقینا ہوں گے کہ بالآخر یہ  جناب بھی ایک سیاستدان ہی ہیں۔ ہے نا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بینک کھاتوں کو سیل کرنا جمہوریت پر حملہ ہے :کانگریس

Next Post

ایڈم زمپا نے آئی پی ایل 2024 سے دستبرداری اختیار کر لی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے

ایڈم زمپا نے آئی پی ایل 2024 سے دستبرداری اختیار کر لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.