منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بینک کھاتوں کو سیل کرنا جمہوریت پر حملہ ہے :کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-21
in تازہ تریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/21 مارچ

کانگریس نے کہا ہے کہ ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت اہم اپوزیشن پارٹی کو لوک سبھا انتخابات کے وقت اس کے بینک کھاتوں کو سیل کرکے مالی طور پر معذور کیا جا رہا ہے تاکہ وہ انتخابات میں حصہ نہ لے سکے ۔ ایسا کر کے مودی سرکار جمہوریت کو تباہ کر نے کے کام میں مصروف ہے ۔

متعلقہ

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے ، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، خزانچی اجے ماکن اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک خصوصی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ انکم ٹیکس ادا نہ کرنے کے الزام میں پارٹی کے بینک کھاتوں کو سیل کر دیا گیا ہے ۔ اور اب پارٹی اپنے اکا¶نٹ میں جمع 285 کروڑ روپے کا استعمال بھی نہیں کر سکتی۔ان کاکہنا تھا” ایسے حالات میں پارٹی کے لیے انتخابی مہم چلانا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ پارٹی کے خلاف یہ کارروائی 05 اور 35 سال پرانے مقدمات میں کی جا رہی ہے ۔ انتخابات کے وقت حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کو اس طرح مالی طور پر معذور کرنا جمہوریت کے لیے مہلک ہے “۔

کھڑگے نے کہا”جمہوریت کے لیے انتخابات ضروری ہیں، یہ بھی ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ہو۔ یہ نہیں کہ جو اقتدار میں ہے ، وسائل پر اس کی اجارہ داری ہو‘ ملک کے اداروں پر بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر انکا کنٹرول ہو۔ سپریم کورٹ نے جس انتخابی چندہ اسکیم کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا ہے ، اس اسکیم کے تحت بی جے پی نے ہزاروں کروڑ روپے اپنے بینک کھاتوں میں جمع کرائے ہیں۔ دوسری طرف اہم اپوزیشن پارٹی (کانگریس) کا بینک اکا¶نٹ منجمد کر دیا گیا ہے کہ ہم پیسے کی کمی کی وجہ سے برابری کی بنیاد پر الیکشن نہیں لڑ سکیں۔ یہ حکمران جماعت کی طرف سے کھیلا جانے والا خطرناک کھیل ہے “۔

سونیا گاندھی نے کہا”وزیراعظم کی طرف سے کانگریس کو اقتصادی طور پر کمزور کرنے کی ایک منصوبہ بند کوشش ہے ۔ عوام سے اکٹھا ہونے والا پیسہ روکا جا رہا ہے اور ہمارے کھاتوں سے زبردستی پیسے چھینے جا رہے ہیں۔ تاہم، ان مشکل ترین حالات میں بھی، ہم اپنی انتخابی مہم کو اثر انگیز بنائے رکھنے کے لئے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں“۔

انہوں نے کہا ”ایک طرف الیکٹورل بانڈز‘ کا معاملہ ہے ، جسے سپریم کورٹ نے غیر آئینی قرار دیا ہے ۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں، بی جے پی کو الیکوٹورل بانڈز سے بہت زیادہ اور بڑے پیمانے پر فائدہ ہوا ہے ۔ دوسری طرف حزب اختلاف کی اہم جماعت انڈین نیشنل کانگریس کی مالی حالت مسلسل حملوں کی زد میں ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افراتفری پھیلے گی‘: سپریم کورٹ کا الیکشن کمشنروں کی تقرری پر روک سے انکار

Next Post

امیت بھائی شاہ کی اپیل 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
تازہ تریں

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-01
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

وادی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان

2025-07-01
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
تازہ تریں

کولکاتہ میں قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کے معاملے کی از خود نوٹس، سی بی آئی تحقیقات کی درخواست

2025-07-01
بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر
تازہ تریں

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

2025-06-30
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
تازہ تریں

دو ماہ کے بعد کشمیر کے مغل باغات میں سیاحوں کی گہما گہمی

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
تازہ تریں

امر ناتھ یاترا کے پیش نظر سرینگرجموں شاہراہ پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات

2025-06-29
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

امیت بھائی شاہ کی اپیل 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.