بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بادام کے شگوفے:سرینگر کی تاریخی بادام واری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع

’یہاں آکر محسوس ہوا کہ سچ مچ کشمیر کا چپہ چپہ جنت ہے اور یہاں ہر موسم کی اپنی الگ کی شان و شوکت ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-20
in مقامی خبریں
A A
وادی میں موسم بہار کے تہوار،نوروزکی تقریبات‘ باغات میں غیر معمولی چہل پہل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

سرینگر//
سرینگر کے رعنا واری علاقے میں واقع تاریخی بادام واری میں لگے بادام کے درختوں پر پھوٹے دلکش شگوفوں کے دیدار سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا ہے ۔
یو این آئی کے ایک نمائندے نے تاریخی ہاری پربت قلعے کے دامن میں واقع بادام واری کا دورہ کرکے بتایا کہ یہاں لگے بادام کے درختوں پر پھوٹے سفید و گلابی رنگ کے شگوفوں سے ہر سو جنت کا سماں بندھ گیا ہے ۔
نمائندے نے کہا کہ بادام کے درختوں پر پوٹھے یہ شگوفے قابل دید ہیں جن سے روح کو سکون اور آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ قطعہ اراضی سفید و گلابی رنگ کے پھولوں کے لباس میں ملبوس سیاحوں کی آمد کی منتظر ہے ۔
ایک غیر مقامی سیاح نے یو این آئی کو بتایا کہ میں کشمیر باغ گل لالہ دیکھنے آیا تھا لیکن آج یہاں آکر معلوم ہوا کہ یہاں گل لالہ جیسی خوبصورت جگہیں ہر طرف موجود ہیں۔
سیاح نے کہا’’یہاں آکر محسوس ہوا کہ سچ مچ کشمیر کا چپہ چپہ جنت ہے اور یہاں ہر موسم کی اپنی الگ کی شان و شوکت ہے ‘‘۔
ایک مقامی سیاح نے بتایا کہ ماہ رمضان کے باوجود بھی مقامی سیاح یہاں آکر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا’’بادام کے شگوفے کھلنے کے ساتھ یہاں ہر سال مقامی سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا’’اس جگہ کی دیکھ ریکھ کیلئے مزید اقدام کرنے کی ضرورت ہے اور زیادہ سے زیادہ بادام کے درخت لگانے کی بھی ضرورت ہے ‘‘۔
بتادیں کہ بہار نو کی آمد کے ساتھ ہی وادی کے دیگر مشہور سیاحتی مقامات و باغات کی طرح بادام واری میں بھی سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور خاص طور پر مقامی لوگ اپنی تھکن اور دنیاوی پریشانیوں سے چھٹکارا پانے کے لئے بادام واری میں حاضر ہو جاتے ہیں۔
دریں اثنا جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ کو بھی۲۳مارچ سے سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔متعلقہ حکام کے مطابق سیاحوں کے لئے اس باغ میں امسال۷۳؍اقسام کے۷ء۱ملین ٹیولپ لگائے گئے ہیں۔
سرکاری اعداد شمار کے مطابق سال۲۰۲۳کو۳ لاکھ۳۵ہزار سیاح اس باغ کے دلکش و دلآویز نظاروں سے محظوظ ہوئے جن میں مقامی و غیر مقامی سیاح شمال تھے ۔ سال گذشتہ۳لاکھ۶۰ہزار سیاحوں نے باغ گل لالہ کی سیر کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی ایس ایف کے سپیشل ڈائریکٹر کا کپوارہ میں ایل او سی کا دورہ

Next Post

پونچھ: تیار کیا گیا ٹیولپ گارڈن سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر متاثرین کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز

2025-05-14
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
مقامی خبریں

سعودی عرب کا ہندپاک جنگ بندی کا خیرمقدم

2025-05-14
مقامی خبریں

شوپیاں پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

2025-05-14
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
Next Post
باغ گل لالہ مارچ کی۲۳تاریخ سے سیاحوں کیلئے کھولا جائے گا‘تیاریاںعروج پر

پونچھ: تیار کیا گیا ٹیولپ گارڈن سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.