سرینگر//
وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہونے کے ساتھ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں۲۰مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں۲۲سے۲۴مارچ تک موسم ایک بار پھر خراب ہوسکتا ہے اور اس دوران بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے ۔
دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے ۔
سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۴ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۸ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اورسیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۱ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۳ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۸ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔