پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں وکشمیر میں منشیات کا کاروبار ایک بہت بڑے چیلنج کے طور پر ابھر رہا ہے:سوائن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-14
in تازہ تریں
A A
سوشل میڈیا کا غلط استعمال سخت کارروائی کو دعوت دے گا :ڈی جی پی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/۱۴مارچ

جموں کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس(ڈی جی پی) آر آر سوائن کا کہنا ہے کہ جموںکشمیر میں منشیات کا کاروبار ایک بہت بڑے چیلنج کے طور پر ابھر رہا ہے اور اس کا بھر پور طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے ضرورت ہے ۔

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سوائن نے کہا”جہاں ایک طرف پولیس یو اے پی اے ایکٹ کے تحت منشیات فروشوں اور ڈیلروں کی جائیدادوں کو ضبط کرکے ان کا شکنجہ کسے گی وہیں دوسری طرف منشیات کی مانگ کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے “۔

ڈی جی پی نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جموں میں ڈرگ ڈی ایڈکشن اینڈ منٹل ری ہبلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

پولیس سربراہ نے کہا”جموں کشمیر میں منشیات کا کاروبار ایک بہت بڑے چلینج کے طور پر ابھر رہا ہے اس کا بھر پور طریقے سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے“۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کا مقابلہ کرنے کے لئے دو محاذوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

سوائن نے کہا کہ ایک طرف پولیس یو اے پی اے ایکٹ کے تحت منشیات ڈیلروں کی جائیدادیں ضبط کرکے ان کا شکنجہ کسے گی اور دوسری طرف منشیات کی مانگ کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے ۔

ڈی جی پی نے کہا”ہمارے پاس منشیات کا عادی ایک متاثرہ (شکار) کی حیثیت رکھتا ہے جموں وکشمیر میں منشیات کی تجارت کے بڑھتے ہوئے چلینج کا مقابلہ کرنا ایک مشکل کام ہے لیکن پولیس اس کے لئے پر عزم ہے “۔

ان کا کہنا تھا”جس طرح ہم نے دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام سے نمٹنے کےلئے ان لوگوں کے خلاف کارروائیاں انجام دیں جو دہشت گردوں کو پناہ دینے‘ ان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے اور انہیں منطقی سپورٹ فراہم کرنے میں ملوث تھے ، اسی طرح کی حکمت عملی منشیات کے کاروبار میں ملوث لوگوں کے لئے اپنائی جائے گی“۔

منشیات کے کارو بار کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ڈی جی پی نے کہا”کیونکہ جموں وکشمیر ایک ’سرحدی سٹیٹ‘ہے جو ملک کے مغرب کی طرف واقع ہے اور ہیرائن اور براﺅن شوگر جیسے منشیات کے بڑے کھیپ ہمسایہ ملک سے یہاں آ رہے ہیں“۔

پولیس سربراہ نے کہا”ماضی قریب تک ہمیں صرف مقامی سطح پر تیار ہونے والے چرس کی پیدا وار کے چلینج کا سامنا تھا اس میں ملوثین کی تعداد محدود تھی لیکن اب کیونکہ ہیرائن اور براﺅن شوگر بڑی مقدار میں اس طرف دھکیلا جا رہا ہے لہذا ملوثین کی تعداد میں اضافہ درج ہوا ہے “۔

سوائن کا کہنا تھا کہ یہی حال پنجاب کا تھا اور اب منشیات کا کاروبار یہاں بڑھ رہا ہے لیکن ہم جموں وکشمیر کو پنجاب نہیں بننے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال کرناٹک یا تلنگانہ جیس ریاستوں کی نہیں ہے کیونکہ یہ ریاستیں سرحدی ریاستیں نہیں ہیں۔

ڈی جی پی نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت پولیس کے 10 ڈرگ ڈی ایڈکشن سینٹر قائم ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان سینٹروں کی تعداد منشیات کے عادی افراد کی تعداد کے مقابلے میں کم ہے ۔

پولیس سربراہ نے کہا کہ پولیس اس بات کا جائزہ لے گی کہ منشیات کی اس وقت صورتحال کیا ہے اور سال 2025 میں اس کی کیا صورتحال ہوگی۔انہوں نے ایک ایسی حکمت عملی کی وکالت کی جس میں پنجاب کے ساتھ ہم آہنگی کو بر قرار رکھا جا سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال

Next Post

بی جے پی کی اے ، بی، سی اور ڈی ٹیموں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت :ڈاکٹرفاروق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے:ڈاکٹرفاروق

بی جے پی کی اے ، بی، سی اور ڈی ٹیموں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت :ڈاکٹرفاروق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.