نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اروناچل پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے ریاست کی تمام 60 سیٹوں کے لیے بدھ کو اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔
امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کے بعد پارٹی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے ان ناموں کو منظوری دے دی ہے ۔
پارٹی امیدواروں کی فہرست میں پانچ خواتین امیدوار شامل ہیں۔ وزیرعلی پیما کھانڈو کو ان کی پرانی سیٹ مکوٹو سے ٹکٹ دیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ اروناچل پردیش اسمبلی انتخابات لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی ہوں گے ۔