بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سی اے اے قومی مفاد میں نہیں ہے : کیجریوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-14
in قومی خبریں
A A
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

kejriwal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

نئی دہلی// عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے نفاذ کی بدھ کو مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون ملک کے مفاد میں نہیں ہے ۔
مسٹر کیجریوال نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا ‘‘ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی حکومت نے منگل کے روز ملک میں سی اے اے کو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ 10 سال تک ملک پر حکومت کرنے کے بعد ان لوگوں کو لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے سی اے اے کے بارے میں بات کرنی پڑ رہی ہے ۔ اگر 10 سال کے دوراقتدار میں ان لوگوں نے کوئی اچھا کام کیا ہوتا تو آج سی اے اے کی بجائے وہ لوگ اپنے کام کے بل پر ملک کے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہوتے ۔ آج ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے ۔ ملک میں مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ ہر ایک کے لیے اپنا گھر چلانا مشکل ہو گیا ہے ۔ ملک بھر میں مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے ۔ دوسری طرف ہمارے ملک کے نوجوان روزگار کے لیے گھر گھر جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان پر لاٹھیاں برسائی جا رہی ہیں۔ ایسے میں مہنگائی اور بے روزگاری کا حل تلاش کرنے کی بجائے مرکزی حکومت سی اے اے کی بات کر رہی ہے تو یہ بہت افسوسناک ہے ۔
دہلی کے وزیراعلی نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت کہتی ہے کہ اگر پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کی اقلیتیں ہندوستانی شہریت لینا چاہتی ہیں تو انہیں ہندوستانی شہریت دی جائے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان تینوں ممالک سے بڑی تعداد میں اقلیتوں کو ہندوستان لایا جائے گا۔ انہیں ہندوستان میں آباد کیا جائے گا، انہیں روزگار اور مکان دیا جائے گا۔ یہ کتنی عجیب بات ہے کہ مرکز کی بی جے پی حکومت ہمارے بچوں کو روزگار نہیں دے رہی ہے اور وہ پاکستان سے اقلیتوں کو لا کر ان کے بچوں کو روزگار دینا چاہتی ہے ۔ ہمارے لوگوں کے پاس گھر نہیں ہیں، ہندوستان کے بہت سے لوگ بے گھر ہیں، لیکن بی جے پی کے لوگ پاکستان سے بہت سے لوگوں کو ہندوستان میں بسانا چاہتے ہیں اور انہیں گھر دینا چاہتے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے کہا "پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش میں تقریباً 2.5 سے 3 کروڑ اقلیتیں ہیں۔ یہ تینوں بہت غریب ممالک ہیں۔ جیسے ہی ہندوستان کے دروازے کھلیں گے ، ان تینوں ملکوں سے بہت بڑا ہجوم ہمارے ملک میں آجائے گا۔ اگر ان 2.5-3 کروڑ لوگوں میں سے 1.5 کروڑ لوگ بھی ہندوستان آجائیں تو انہیں روزگار کون فراہم کرے گا اور بی جے پی والے انہیں کہاں بسائیں گے ؟ کیا بی جے پی والے انہیں اپنے گھر میں رکھیں گے ؟ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا یہ سارا کھیل ووٹ بینک بنانے کی گندی سیاست ہے ۔’’
مسٹر کیجریوال نے کہا [؟]ایک طرف بی جے پی کی ہریانہ حکومت ہریانہ کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہے ۔ ہریانہ حکومت اپنے نوجوانوں کو روزگار کے لیے اسرائیل بھیج رہی ہے ۔ ہم سب جانتے ہیں کہ اسرائیل میں جنگ جاری ہے ، ایک طرح سے ہمارے بچوں کو جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے ۔ ان کے بچوں کے لیے کوئی روزگار نہیں ہے اور بی جے پی والے پاکستانیوں کو ہندوستان لا کر ان کے بچوں کو روزگار فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بات بالکل ہماری سمجھ سے بالاتر ہے ۔ بی جے پی شاید پوری دنیا کی ایسی واحد پارٹی ہے جو پڑوسی ممالک کے غریبوں کو ہمارے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے لیے دروازے کھول رہی ہے ۔
وزیراعلی نے کہا کہ گزشتہ 10برسوں میں ہندوستان کے 11 لاکھ سے زیادہ بڑے امیر صنعت کار اور تاجر ملک چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ یہ لوگ بی جے پی کی غلط پالیسیوں اور مظالم سے تنگ آکر ہندوستان چھوڑ گئے ۔ اگر بی جے پی کو لانا ہی ہے تو ان صنعتکاروں کو ہندوستان واپس لانا چاہئے ان کے پاس پیسہ ہے ، جب یہ لوگ ہندوستان واپس آئیں گے تو یہاں پیسہ لگائیں گے ۔ نئی فیکٹریاں اور کاروبار کھولیں گے ۔ اس سے ہمارے بچوں کو روزگار ملے گا۔ یہ کتنی عجیب بات ہے کہ پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے لوگوں کو لا کر ہندوستان میں بسایا جائے گا اور انہیں ہمارے بچوں کے حق کے مطابق روزگار دیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی نے اروناچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے تمام 60 سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا

Next Post

مودی نے 1.25 لاکھ کروڑ روپے کے تین سیمی کنڈکٹر پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
Next Post
ہم لوک سبھا انتخابات میں 400 سے زیادہ نشستیں جیتیں گے: وزیر اعظم

مودی نے 1.25 لاکھ کروڑ روپے کے تین سیمی کنڈکٹر پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.