جوہانسبرگ///
جمہوریہ جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے شہر جوہانسبرگ میں بجلی کی بندش، آسمانی بجلی گرنے اور پانی کے پائپ پھٹنے سے پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔
60 لاکھ کی آبادی والا جوہانسبرگ جہاں گزشتہ 10 دنوں سےپانی کی قلت محسوس کی جا رہی ہے ، دراصل ملک اور خطے کا معاشی مرکز ہے۔
بجلی کی بندش کی وجہ سے رینبرگ واٹر ریزرو میں واٹر پمپنگ یونٹ کی ناکامی سے شروع ہونے والا پانی کا بحران گزشتہ ہفتے اس وقت اپنے عروج پر پہنچ گیا جب بجلی گرنے سے پانی کا ایک اور یونٹ غیر فعال ہو گیا اور شہر کو پانی لے جانے والے کچھ پرانے پائپ پھٹ گئے۔
جوہانسبرگ واٹر اتھارٹی کی ٹیمیں اس خرابی کو دور کرنے کے لیے پوری شدت سے کام کر رہی ہیں، لیکن مستقبل قریب میں پانی کی قلت جاری رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔