جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جنوبی ممالک میں ۱۲ جبکہ شمالی ممالک میں رہنے والے ۱۷گھنٹے سے زیادہ طویل روزے رکھیں گے

گرین لینڈ کے شہر نیوک میں طویل ترین روز ہ۱۷ گھنٹے ۵۲ منٹ جبکہ مختصرترین روزہ۱۲گھنٹے ۴۲ منٹ کا کرائسٹ چرچ میں رکھا جائے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-12
in مقامی خبریں
A A
جنوبی ممالک میں ۱۲ جبکہ شمالی ممالک میں رہنے والے ۱۷گھنٹے سے زیادہ طویل روزے رکھیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

سرینگر//(ویب ڈیسک)
دنیا بھر کے مختلف ممالک میں جہاں رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے وہیں کچھ ممالک میں ۱۲مارچ سے رمضان شروع ہو گا۔
رمضان المبارک میں مسلمان روزے کے دوران خود کو انتہائے سحر سے افطار کے وقت تک کھانے پینے سے روکے رکھتے ہیں اور پوری دنیا میں سحر و افطار کے دورانیے میں بھی فرق پایا جاتا ہے۔
اس سال دنیا کے جنوبی ممالک میں رہنے والے مسلمان تقریباً ۱۲ گھنٹے کا روزہ رکھیں گے جبکہ شمالی ممالک میں رہنے والے مسلمان ۱۷گھنٹے سے زیادہ طویل روزے رکھیں گے۔
انٹرنیٹ ویب سائٹ اسلامک فائنڈر کے مطابق دنیا کا طویل ترین روزہ ۱۷گھنٹے ۵۲ منٹ کا ہوگا جو گرین لینڈ کے شہر نیوک میں رکھا جائے گا، جبکہ دنیا میں مختصرترین روزہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں رکھا جائے گا جس کا دورانیہ ۱۲ گھنٹے ۴۲ منٹ کا ہو گا۔
دنیا کے۱۰ شہر جہاں روزے کا دورانیہ سب سے طویل ہو گا ان میںنیوک، گرین لینڈ۵۲۱۷ منٹ ‘ریکجاوک، آئس لینڈ۱۷گھنٹے‘ہیلسنکی، فن لینڈمیں۱۷ گھنٹے‘اوسلو ناروے میں۱۶گھنٹے‘گلاسگو‘سکاٹ لینڈمیں بھی۱۶گھنٹے‘ماسکو میں۱۵ گھنٹے برلن‘ڈبلن‘ایمسٹرڈیم اوروارسا پولینڈ میں۱۵گھنٹے۔
کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈمیں۱۲ گھنٹے۴۲ منٹ‘پورٹو مونٹ، چلی‘کینبرا، آسٹریلیا‘مونٹیویڈیو، یوراگوئے‘ بیونس آئرس، ارجنٹائن‘جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ‘سیوڈیڈ ڈیل ایسٹ پیراگائے میں ۱۲ گھنٹے جبکہ برازیلیا، برازیل۱۳ گھنٹے کا روزہ ہو گا۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں روزہ۱۳ گھنٹے۴۴ منٹ اور اردن کے دارالحکومت عمان میں ۱۴گھنٹے ۱۵ منٹ کا ہو گا۔ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں روزے کا دورانیہ ۱۳ گھنٹے ۵۸ منٹ، شام کے دارالحکومت دمشق میں۱۴ گھنٹے۱۹ منٹ اور لبنان کے دارالحکوت بیروت میں دورانیہ ۱۴گھنٹے ۱۷ منٹ ہو گا۔سوڈان کے درالحکومت خرطوم میں روزے کا دورانیہ۱۳ گھنٹے ۴۳منٹ ہو گا، کویت میں۱۴ گھنٹے ۸ منٹ طویل روزہ رکھا جائے گا۔
بحرین کے دارالحکومت منامہ میں روزے کا دورانیہ۱۴گھنٹے ہو گا۔ اسی طرح سلطنت عمان کے میں ۱۵گھنٹے اور ایک منٹ بعد روزہ افطار کیا جائے گا۔قطر کے دارالحکومت دوحہ کے شہری ۱۳گھنٹے ۵۹ منٹ طویل روزہ رکھیں گے جبکہ یمن کے شہر عدن میں روزے کا دورانیہ ۱۳گھنٹے ۳۵ منٹ ہو گا۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ۱۴گھنٹے ۱۳منٹ کا روزہ ہو گا جبکہ لیبیا میں۱۴گھنٹے ۲۰ منٹ بعد روزہ افطار ہو گا۔
دوسری جانب جنوبی ایشیا کے ممالک پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، افغانستان، بھوٹان، نیپال، مالدیپ اور سری لنکا میں روزے کا دورانیہ ۱۴گھنٹے ہو گا۔
دنیا کے شمال میں موجود کچھ ایسے ممالک بھی ہیں جہاں سال کے مخصوص دنوں میں سورج ۱۴گھنٹے نظر آتا ہے، ایسے ممالک میں مذہبی احکامات ہیں کہ لوگ اپنے روزے کے اوقات کا تعین کرنے کے لیے مکہ، سعودی عرب یا قریب ترین مسلم ممالک کے شیڈول پر عمل کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مردہ شخص کو بینک لے جاکر اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے پر 2 خواتین گرفتار

Next Post

لوک سبھا کے ساتھ اسمبلی انتخابات نہیں ہوئے تو یہ غیر منصفانہ ہوگا: عمر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ

لوک سبھا کے ساتھ اسمبلی انتخابات نہیں ہوئے تو یہ غیر منصفانہ ہوگا: عمر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.