کیلیفورنیا //
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ کر کے چار افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا گیا ہے۔ کیلیفورنیا کے حکام کے مطابق یہ واقعہ کنگ سٹی نامی شہر میں سامنے آیا ہے۔
امریکہ کے شہروں تک میں پائے جانے والے گن کلچر کی وجہ سے گاہے بگاہے ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ حتیٰ کہ سکولوں پر بھی اس نوعیت کے فائرنگ کے واقعات امریکی معاشرے میں بد امنی کی نشاندہی کرتے رہتے ہیں۔
کنگ سٹی میں پیش آنے والا تازہ ترین واقعہ اتوار کی شام کو پیش آیا ہے۔
اس واقعہ میں تین مرد اور ایک عورت کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ تینوں کو موقع پر ہلاک قرار دے دیا گیا جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔
کنگ سٹی ہی کے تین اور شہری زخمی حالت میں ہسپتال لائے گئے ہیں۔ اس الگ سے پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ کی بھی پولیس نے تصدیق کی ہے۔ ان تین ہلاک ہونے والے لوگوں کی ابھی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس حکام کے مطابق گھروں کے سامنے والے صحن میں فائرنگ کی گئی۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور ابھی کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔