نئی دہلی//نائب صدر ایم وینکئیا نائیڈو نے کہا ہے کہ مہاتما بدھ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے ہی امن اور خوشحالی یقینی ہوگی۔
مسٹر نائیڈو نے پیر کو بدھ پورنیما کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ اگر بدھ ،ہماری اس روحانی روایت کے آچاریہ ہیں ،جس نے ہندوستان کو وشو گرو کے طور پر شناخت دلائی۔ان کا دکھایا راستہ دنیا میں امن اور پائیدار ترقی یقینی بنا سکتا ہے۔
نائب صدر نے کہا،’’بدھ جینتی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد۔‘‘