نئی دہلی// دہلی پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے منڈکا میں چار منزلہ عمارت کے مالک منیش لاکڑا کو گرفتار کر لیا ہے جو دو دن قبل خوفناک آگ میں تباہ ہو گئی تھی اس المناک حادثے میں 27 افراد ہلاک اور متعدد جھلس گئے تھے پولیس نے اتوار کو یہ اطلاع دی ولیس نے بتایا کہ منیش کو چھاپے کے دوران پکڑا گیا ہے۔ پولیس نے کہا’’منڈکا کا رہنے والا منیش عمارت کی اوپری منزل پر رہتا تھا۔ آتشزدگی کے واقعے کے بعد وہ فرار ہو گیا تھا۔ پولیس ٹیم نے دہلی اور ہریانہ میں کئی مقامات پر چھاپے مارے آخر کار اس کے ٹھکانے کا پتہ چلا اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔
آگ لگنے کے واقعہ کی اطلاع 13 مئی کی شام تقریباً 4:40 بجے دہلی فائر ڈپارٹمنٹ کو دی گئی۔ آگ بجھانے کے لیے 30 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچے اور متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایمبولینس کی سہولت بھی موقع پر دستیاب کرائی گئی۔ آگ عمارت کی پہلی منزل سے لگی جہاں ایک سی سی ٹی وی کیمرہ اور راؤٹر مینوفیکچرنگ کمپنی کا دفتر تھا۔ عمارت میں واقع گودام میں پرفیوم اور دیسی گھی کی وجہ سے آگ نے تیزی سے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے کے وقت عمارت میں تقریباً 200 افراد موجود تھے۔ کمپنی کے مالکان ہریش گوئل اور ورون گوئل کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔