جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’نوجوانوں کی طاقت ترقی یافتہ جموں کشمیر کا ستون‘

نوجوان پود اَپنی منفردہنروں اور صلاحیتوں سے ترقی کے اس سفر میں اپنا گراں قدر حصہ اَدا کریں گیـ:ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-01
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے نوجوانوں کی طاقت کو ترقی یافتہ جموںکشمیر کا ستون قرار دیا ہے۔
سِنہا نے آج کنونشن سینٹر میں’’جے کے یوتھ کنکلیو ۲۰۲۴‘کا اِفتتاح کیا اور محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ’’انسپائر جین زیڈ‘‘ اور’’بیٹس آف جموں و کشمیر‘‘ اقدامات کے دوسرے سیزن کا آغاز کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کی طاقت جموں و کشمیر اور وِکست بھارت کا ستون ہے۔’’ ملک بڑے اعتماد، اُمید اور توقعات کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ نوجوان پود اَپنی منفردہنروں اور صلاحیتوں سے اس سفر میں اپنا گراں قدر حصہ اَدا کریں گے‘‘۔
سنہا نے یوتھ کنکلیو میں جدید ترین ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے اور کل کی کامیابی کو تشکیل دینے میں نئی نسل کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔
ایل جی نے کہا کہ نوجوان طاقت ترقی پسند اور خوشحال ہندوستان کا محرک ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ اَمرت کال کے ویژن کو حاصل کرنے کیلئے نئی راہیں بنارہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں کو بااِختیار بنانے اور اُن کی حقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے ساز گار ماحول فراہم کرنے کے لئے اُنہیں یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر کی۶۵ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے مشن یوتھ اور محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ پر زور دیا کہ وہ ’نیکسٹ جنریشن کولیشن۔جے کے پروگرام ‘کے ذریعے نوجوانوں کا ایک نیٹ ورک تیار کریں۔
ایل جی نے کہا کہ نوجوان ہمیشہ بے لوث کام کرتے ہیں۔ وہ دوسروں کے لئے جیتے ہیں۔ نوجوانوں کے اعمال ان کے اپنے فائدے تک محدود نہیں ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی شخصیت اِشتراک پر یقین رکھتی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ منشیات کے خلاف نوجوانوں کی قیادت میں لڑائی منشیات کے غلط اِستعمال کی بدعت سے نمٹنے اور منشیات سے پاک جموں کشمیر کے مقصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی۔
سنہا نے کہا کہ نوجوان اَپنی صلاحیتوں اورہنروں کی خوشبو پھیلاتے ہیں تاکہ سب کو فائدہ ہو۔ وہ اندھیروں کو دور کرنے کے لئے تاریک راہوں کو روشن کرنے میں معاشرے کی مدد کرتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِنتظامیہ نوجوانوں کو سماج کی خدمت کرنے کی کوششوں میں تمام ضروری وسائل اور مدد فراہم کرے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے یوتھ کنکلیو میں مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے نمائشی سٹالوں کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے مختلف سکیموں کے تحت استفادہ کنندگان کو تقرر نامے سونپے۔
جموں و کشمیر کے بیٹس کے فن کاروں نے اَپنی شاندار پرفارمنس سے سامعین کو محظوظ ومسحور کیا۔ اِس موقعہ پر جموں و کشمیر میں فلم سازی کے سفر پر ایک مختصر ویڈیو بھی دِکھائی گئی۔
خطاب میں سنہا نئی پود کو اَپنی اِنفرادی ترقی کیلئے شامل کرنے اور حوصلہ اَفزائی کرنے کیلئے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی کوششوں کی ستائش کی۔
سنہا نے کہا،’’یوتھ کنکلیو‘جیسے پلیٹ فارم جنرل زیرز کو جموں و کشمیر کے سماجی، ثقافتی اور اِقتصادی منظر نامے کو تشکیل دینے اور بالآخر مختلف شعبوں پر اثر انداز ہونے کی ترغیب دیں گے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر کے ینگ اچیوروں کو مبارک باد پیش کی جنہیں مختلف شعبوں میں مثالی شراکت کیلئے آج اعزاز سے نوازا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جمالٹہ میں آتشزدگی : ۶رہائشی مکانوں کو نقصان‘شہری ہلاک

Next Post

’اب کی بار چار سو پار‘:یہ نعرہ اب ملک کے لوگ دے رہے ہیں :مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

’اب کی بار چار سو پار‘:یہ نعرہ اب ملک کے لوگ دے رہے ہیں :مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.