ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اسے کیا نام دیں؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-02-29
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

بتائیے صاحب اب آپ اس کو کیا کہیں گے کہ… کہ ہماری سمجھ میں تو کچھ بھی نہیں آرہا ہے کہ ہم اسے کیا کہیں …اسے کیا نام دیں … اسے ہم کانگریس کی ہار اور بی جے پی کی جیت کہیں… اسے ہم جمہوریت اور منڈیٹ کا خون کہیں… اسے ہم کانگریس کی نا اہلی اور بی جے پی کی چالاکی کہیں یا کچھ اور کہ… کہ ہم سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ ہماچل پردیش میں کانگریس ‘جس کے پاس ممبران کی اکثریت تھی‘ وہ راجیہ سبھا سیٹ ہار جائے اور… اور بی جے پی جو اکثریت اور مطلوبہ تعداد کے قریب بھی نہ تھی پہلے اس نے اپنا امیدوار میدان میں اتاردیا اور… اور پھر میدان بھی مار لیا … یہ کیسے ممکن ہوا … کیسے کانگریس کے ۶ ممبران اسمبلی باغی ہو گئے… کیسے انہوں نے کراس ووٹنگ کی… کیسے انہوں نے پارٹی وہپ کو نظر انداز کیا… کیسے انہوں نے ووٹنگ کے ایک دن پہلے عشائیہ میں کانگریس کے امیدوار‘ ابھشیک سنگھوی کو اپنی حمایت کا یقین دلایا اور پھر کیسے اگلی صبح ان کے خلاف ووٹ دیا…تین آزاد امیدواروں کا بی جے پی کے امیدوار کے حق میں ووٹ دینا تو سمجھ آرہا ہے… لیکن… لیکن صاحب کانگریس کے ان چھ امیدواروں کی بغاوت سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ… کہ بات یہیں پر نہیں رک گئی ہے… بالکل بھی نہیں رک گئی ہے بلکہ اب بی جے پی ہماچل میں کانگریس کی حکومت کیخلاف اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کی بات کررہی ہے اور… اور اس سلسلے میں اس نے راج بھون سے بھی رجوع کردیا ہے… یقینا ایسا وہ اس لئے کررہی ہے یا کر سکتی ہے کیونکہ اب اسے کانگریس کے ۶ اور تین آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل ہے… لیکن جو ایک بات ہم نہیں سمجھ رہے ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں سمجھ رہے ہیں کہ ہماچل میں جو کچھ بھی ہوا اور ہو رہا ہے اور ہونے جارہا ہے… اسے کیا نام دیا جائے … اسے کیا عنوان دیا جائے کہ… کہ یہ جو کچھ بھی ہوا … اور جو کچھ بھی ہورہا ہے یا ہونے جا رہا ہے یہ سب کچھ ہو سکتا ہے لیکن… لیکن جمہوریت نہیں اور بالکل بھی نہیں کہ… کہ اس سے پہلے بھی ہم نے یہ ملک کی کچھ دیگر ریاستوں میں ہوتے دیکھا جہاں کانگریس نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تو تھی…حکومت بھی بنائی … لیکن …لیکن یہ حکومت اپنی معیاد مکمل نہیں کر پائی اور… اور اللہ میاں کی قسم ہماچل میں بھی کچھ ایسا ہی ہونے والا ہے۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مسلم کانفرنس کے دونوں دھڑوں پرپابندی عائد

Next Post

کپوارہ ، کانٹے کی ٹکر متوقع

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کپوارہ ، کانٹے کی ٹکر متوقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.