نئی دہلی// بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل پلے آف میچوں کے دوران ہونے والے ویمنز چیلنج ٹی 20 میچوں کے شیڈول اور اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
دیپتی شرما کو میتھالی راج کی جگہ ویلوسیٹی ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے، جب کہ ہرمن پریت کور اور اسمرتی مندھانا بالترتیب سپرنوواس اور ٹریل بلزرز کی کپتان بنی رہیں گی۔ یہ ٹورنامنٹ 23 سے 28 مئی کے درمیان پونے میں ہوگا، جس میں فائنل سمیت کل چار میچ کھیلے جائیں گے۔
ریلوے کی ٹی20 کپتان اسنیہ رانا کو ویلوسٹی ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ اس سال ہونے والے قومی خواتین ٹی20 ٹورنامنٹ میں متھالی راج بھی ریلوے دستے کی رکن تھیں، لیکن انہوں نے کھیلنے کے بجائے کھلاڑیوں کومینٹورکرناپسند کیا۔ ساتھ ہی ایک اور سینئر کھلاڑی جھولن گوسوامی بھی اس ٹورنامنٹ میں کھیلتی نظر نہیں آئیں گی۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 12 غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے، اس میں الانا کنگ (آسٹریلیا)، صوفی ایکلسٹن (انگلینڈ)، صوفیہ ڈنکلے (انگلینڈ)، کیٹ کراؤس (انگلینڈ)، آیابونگا کھاکا (جنوبی افریقہ)، سنے لوس (جنوبی افریقہ)، لورا وولوارٹ (جنوبی افریقہ)، ڈینڈرا ڈوٹن (ویسٹ انڈیز)، ہیلی میتھیوز (ویسٹ انڈیز)، سلمیٰ خاتون (بنگلہ دیش) اور شرمین اختر (بنگلہ دیش) کے نام شامل ہیں۔
اس دوران سری لنکا کی خواتین ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، جس کا مطلب ہے کہ سری لنکا کی سپر اسٹار چامری اٹا پٹو اس ٹورنامنٹ میں کھیلتی نظر نہیں آئیں گی۔ ویدا کرشنامورتی اور انوجا پاٹل کچھ ایسے بڑے نام ہیں جو پچھلے سال اس ٹورنامنٹ کا حصہ توتھے لیکن اس بار نہیں ہوں گے۔ پہلے میچ میں سپرنوواس کا مقابلہ ٹریل بلیزرز سے ہوگا۔
سپرنوواس: ہرمن پریت کور (کپتان)، تانیہ بھاٹیہ (نائب کپتان)، الانا کنگ، آیوش سونی، چندو وی، ڈینڈرا ڈوٹن، ہرلین دیوول، میگھنا سنگھ، مونیکا پٹیل، مسکان ملک، پوجا وستراکر، پریا پونیا، راشی کنوجیا، صوفی ایکلسٹن، سنے لوس، مانسی جوشیا