نئی دہلی//سپریم کورٹ نے تمل ناڈو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سربراہ اور انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے سابق افسر کے انامالائی کے خلاف مبینہ طورپر نفرت انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں فوجداری مقدمے کی کارروائی پر پیر کو عبوری روک لگا دی ۔
جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے عرضی گزار کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل سدھارتھ لوتھرا اور ایڈوکیٹ جے سائی دیپک کے دلائل سننے کے بعد شکایت کنندہ اور ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ مسٹر انامالائی پر عیسائی مشنریوں کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرے کرنے کا الزام ہے ۔
سپریم کورٹ کے سامنے ان کے وکیل نے درخواست گزار کے انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ دکھایا اور کہا کہ اس میں کوئی نفرت انگیز تقریر نہیں تھی۔
اس کے بعد بنچ نے ریاستی حکومت اور شکایت کنندہ پیوش سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر انامالائی کا تبصرہ پہلی نظر میں تعزیرات ہند کی دفعہ 153A کے تحت جرم نہیں بنتا۔ بنچ اس معاملے کی اگلی سماعت اپریل کے آخری ہفتے میں کرے گی۔
بی جے پی لیڈر نے 8 فروری 2024 کے مدراس ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔