سرینگر/۲۶فروری
جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون کو شمالی کشمیر سے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری عمران رضا انصاری نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد کیا گیا ہے۔
رضا نے کہا”مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ سجاد لون نے پارٹی کے مطالبے کو قبول کر لیا ہے۔ وہ بارہمولہ پارلیمانی سیٹ سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے“۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے اور انہیں یقین ہے کہ پارلیمنٹ کے فلور پر عوام کے منصفانہ مقصد کی وکالت کرنے والی سخت ترین تقاریر آخر کار سجاد لون 7 دہائیوں کے تکلیف دہ انتظار کے بعد دیں گے۔
رضا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو آخر کار گرجنے کا موقع ملے گا۔