نئی دہلی// نائب جمہوریہ صدر جگدیپ دھنکڑ پیر 26 فروری کو میزورم کے ایک روزہ دورے پر جائیں گے ۔
نائب صدر کے سکریٹریٹ سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق مسٹر دھنکڑ اپنے دورے کے دوران آئزول میں میزورم یونیورسٹی کے 18ویں کانووکیشن میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔
وہ آئزول میں میزورم کی نویں اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے ۔
ریلیز کے مطابق اپنے ایک روزہ قیام کے دوران مسٹر دھنکڑ آئزول میں واقع راج بھون بھی جائیں گے ۔