جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 72 رنوں سے ہرایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-24
in کھیل
A A
ٹکر کی زبردست کوشش کی بدوت آسٹریلیا کی جیت

AUS

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

آکلینڈ// آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی 45 رنز کی طوفانی اننگ اور پھر ایڈم زیمپا 4وکٹ کی شاندار گیند بازی کی بدولت جمعہ کو دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 72 رنز سے شکست دے دی۔
175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی شروعات انتہائی خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں اوپنر فن ایلن چھ رنز کا وکٹ گنوادیا۔ ول ینگ بھی چوتھے اوور میں پانچ رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کپتان مچل سینٹنر بھی سات رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس نے 35 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 42 رنز کی سب سے بڑی اننگ کھیلی۔ مارک چیپ مین دو، جوش کلارکسن 10، ایڈم ملنے صفر، ٹرینٹ بولٹ 16، لوکی فرگوسن چار رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ بین سیئرز دو رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے اور ڈیون کونوے انجری کے باعث کھیلنے نہیں آئے۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 17 اوورز میں 102 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
اس میچ میں نیوزی لینڈ کے پانچ بلے باز بولڈ آؤٹ ہوئے۔ سات بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ نیتھن ایلس کو دو وکٹ ملے۔ جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز اور مچل مارش نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے یہاں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیا کی ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کی جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 32 رنز جوڑے۔ فرگوسن نے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر اسمتھ کو 11 رنز پر آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والے کپتان مچل مارش نے ہیڈ کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 53 رنز کی شراکت قائم کی۔ سیئرز نے ساتویں اوور میں ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ ہیڈ نے 22 گیندوں میں دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے۔ اس کے بعد سیئرز نے گلین میکسویل کو چھ رنز پر آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ مچل مارش نے 26، جوش انگلس نے پانچ رنز، ٹم ڈیوڈ نے 17 رنز، میتھیو ویڈ نے ایک رن، پیٹ کمنز نے 28، ایڈم زیمپا نے ایک رن بنایا اور جوش ہیزل ووڈ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ نیتھن ایلس 11 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی 12 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا کو 19.5 اوورز میں 174 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ ایڈم ملنے، بین سیئرز اور مچل سینٹنر نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شاداب خان کے اعتراض پر ڈی آر ایس سسٹم کی غلطی تسلیم کرلی گئی

Next Post

ہم بی جے پی حکومت کی بلیک میل کی سیاست سے ڈرتے نہیں ہیں: کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس

ہم بی جے پی حکومت کی بلیک میل کی سیاست سے ڈرتے نہیں ہیں: کانگریس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.