جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

افغانستان نے سری لنکا کو تین رن سےدی شکست

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-23
in کھیل
A A
ایشیا کپ: افغانستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

دمبولا//رحمان اللہ گرباز کی 70 رنز کی شاندار نصف سنچری اننگز اور اس کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت افغانستان نے بدھ کو سری لنکا کو ایک دلچسپ تیسرے ٹی 20 میچ میں تین رن سے شکست دے دی۔
کامنڈو مینڈس نے آخری دم تک اپنی ٹیم کو جیت دلانے کی پوری کوشش کی۔ انہوں نے 20ویں اوور میں 15 رنز جوڑے اور اسکور کو 206 تک لے گئے لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔
سری لنکا نے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اچھی شروعات کی۔ پتھم نسانکا اور کوسل مینڈس کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 64 رن جوڑے۔ کوسل مینڈس چھٹے اوور میں 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اگلے ہی اوور میں نور نے سری لنکا کو دوسرا جھٹکا کوسل پریرا کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے دیا۔ اس کے بعد پتھم نسانکا 60 رنز بنانے کے بعد ریٹائر ہرٹ ہو گئے۔ نسانکا نے 30 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔ وینندو ہسرنگا 13 رن، سدیرا سمارا وکرما 23 رن، اینجلو میتھیوز چار رن اور داسن شنکا 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کمیندو مینڈس نے 39 گیندوں میں سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 65 رنز بنائے۔ اکیلا دھننجے چار رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر صرف 206 رنز بنا سکی اور تین رنز سے میچ ہار گئی۔
افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے دو وکٹ حاصل کئے۔ فرید احمد، نور احمد اور قیس احمد نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کا راستہ دکھایا۔
اس سے قبل رحمان اللہ گرباز کی 70 رنز کی شاندار نصف سنچری کی بدولت افغانستان نے بدھ کو تیسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو جیت کے لیے 210 رنوں کا ہدف دیا ہے۔
آج یہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ حضرت اللہ زازئی اور رحمان اللہ گرباز کی اوپننگ جوڑی نے عمدہ آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 88 رنز جوڑے۔ اکیلا نے آٹھویں اوور میں حضرت اللہ زازئی کو آؤٹ کر کے افغانستان کو پہلا دھچکا دیا۔ زازئی نے 22 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان ابراہیم زدران 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
14ویں اوور میں ہسرنگا نے رحمان اللہ گرباز کو سدیرا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ گرباز نے 43 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 70 رن بنائے۔ عظمت اللہ عمرزئی 31 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور کریم جنت صفر پر آؤٹ ہوئے۔ محمد نبی اور محمد اسحاق 16-16 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 209 رنز کا مشکل اسکور بنایا۔
سری لنکا کی جانب سے متھیشا پاتھیرانا اور اکیلا دھننجے نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ وینندو ہسرنگا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈبلیو پی ایل کی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ ستارے شائقین کو تفریح فراہم کریں گے

Next Post

بابر اعظم کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، عبدالرزاق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

2026-07-24
دہلی کو کلدیپ اور وارنر سے بہت امیدیں ہیں
کھیل

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

2026-07-24
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
Next Post
بابر اعظم کی سنچری، ایک اور سنگ میل عبور

بابر اعظم کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، عبدالرزاق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.