بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بھاری برفباری کے بیچ ترال کا دولہا سی آر پی ایف کی بلٹ پروف گاڑی میں سسرال پہنچا

سڑک پر کافی پھسلن تھی ہم نے گاڑیوں کے ٹائر کو زنجیریں باندھی اور آگے بڑھ گئے اور دولہے کو منزل تک پہنچایا:افسر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-22
in مقامی خبریں
A A
بھاری برفباری کے بیچ ترال کا دولہا سی آر پی ایف کی بلٹ پروف گاڑی میں سسرال پہنچا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

سرینگر//
یہ کسی بالی ووڈ فلم کا سین نہیں ہے بلکہ ایک ایسی کہانی ہے جس کو وادی کشمیر میں ہونے والی بھاری برف باری نے حقیقت کے لبادے میں اوڑھ لیا۔
واقعہ جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کا ہے جہاں بھاری برف باری کی وجہ سے ایک دولہا مختلف رنگوں کے پھولوں سے آراستہ و پیراستہ گاڑی کے بجائے سینٹرل رزیرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی بلٹ پروف گاڑی میں سسرال پہنچا۔
ترال پلوامہ کے دور افتادہ گائوں برن پتھری کے مختار احمد پوسوال کی شادی کی تاریخ مقرر تھی، گھر میں روایتی وز وان کے کئی پکوان سے احباب و اقارب لطف اندوز تو ہوئے لیکن دولہے کا گھر سے باہر نکل کر۲۰کلو میٹر دور گٹرو گائوں میں واقع سسرال جاکر دولہن کو گھر لانا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن بن گیا ہے کیونکہ بھاری برف باری سے تمام سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔
دولہا اور دیگر اہلخانہ گھر میں انتہائی پریشان و مضطرب حال میں بار گاہ ایزدی میں موسم کی بہتری کے لئے دست بدعا ہیں اور طرح طرح کے نذر و نیاز کی نیت کر رہے ہیں لیکن برف باری تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔جب کوئی دوسری صورت نظر نہ آئی تو مختار پوسوال نے منڈورہ میں قائم مقامی سی آر پی ایف یونٹ کو فون کیا اور اپنی ساری رو داد بیان کی اور ان سے اس سلسلے میں مدد طلب کی۔
سی آر پی ایف کی۱۸۰ویںبٹالین کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ رام کمار جاٹ نے اس سلسلے میں یو این آئی کو بتایا’’میں نے یہ کال حاصل کرنے کے بعد اپنے افسر کو کال کی اور ان کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد میں دو گاڑیاں لے کر اس گائوں جو ہمارے کیمپ سے۱۰کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ، کی طرف نکل گیا‘‘۔
جاٹ نے کہا’’سڑک پر کافی پھسلن تھی ہم نے گاڑیوں کے ٹائر کو زنجیریں باندھی اور آگے بڑھ گئے ‘‘۔ افسر نے کہا’’میں نے دولہے کو فون کیا اور اس کو ناگہ بل پہنچنے کو کہا جہاں سے ہم اس کو اپنی گاڑی میں اٹھائیں گے ‘‘۔
انہوں نے کہا’’دولہا روایتی لباس میں ملبوس چھ باراتیوں سمیت گھوڑے پر ناگ بل پہنچا جہاں سے ہم نے اس کو اپنی بلٹ پروف گاڑی میں بٹھا کر سسرال پہنچایا اور بعد میں دنوں دولہے دولہن کو واپس بھی لایا‘‘۔
ادھر مذکورہ دولہے کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں اس کو سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ۔
جاٹ نے کہا کہ سی آر پی ایف اہلکاروں نے دولہے کے ساتھ فوٹو بھی کھینچے ۔
پوسوال کہتے ہیں’’برف باری کی وجہ سے مجھے لگ رہا تھا کہ میری شادی کی یہ تقریب پایہ تکمیل نہیں پہنچے گی لیکن سی آر پی ایف نے میری مدد کی جس کے لئے میں ان کا انتہائی مشکور ہوں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’یو ٹی میں کھیلوں کا نیا دور شروع ہوا ہے‘

Next Post

سرینگر‘ جموں شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک بحال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر متاثرین کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز

2025-05-14
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
مقامی خبریں

سعودی عرب کا ہندپاک جنگ بندی کا خیرمقدم

2025-05-14
مقامی خبریں

شوپیاں پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

2025-05-14
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
Next Post
وادی میں برفباری سے معمولات زندگی متاثر

سرینگر‘ جموں شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک بحال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.