ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’یو ٹی میں کھیلوں کا نیا دور شروع ہوا ہے‘

جدید ترین بنیادی ڈھانچے اور متعلقہ سہولیات پر زوردینے سے کھیلوں کے شعبے کو زبردست فروغ ملا ہے:ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-22
in اہم ترین
A A
جموں کشمیرمیں اچھی حکمرانی اب حقیقت بن چکی ہے: ایل جی سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

گلمرگ//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں کھیلوں کا ایک نیادور شروع ہواہے ۔کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میںبہتری آئی ہے جس سے کھیلوں کے شعبے کو فروغ ملاہے۔
سنہا آج عالمی شہرت یافتہ سکی ریزورٹ گلمرگ میں چوتھے کھیلو اِنڈیا گیمز کے سنو سپورٹس ایونٹ کا اِفتتاح کررہے تھے ۔
اِس موقعہ پر مرکزی وزیر مملکت اَمورِ نوجوان و کھیل کود اور اَمورِ داخلہ نسیتھ پرمانک نے بھی شرکت کی۔
سنہا کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں جموں و کشمیر میں کھیلوں کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جدید ترین بنیادی ڈھانچے اور متعلقہ سہولیات پر نئے سرے سے زوردینے سے کھیلوں کے شعبے کو زبردست فروغ ملا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارے باصلاحیت کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں اَپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ان کی کامیابیاں اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو جموں وکشمیر یوٹی اورملک کا نام روشن کرنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔
ایل جی نے مرکزی حکومت، مرکزی وزارتِ کھیل،سپورٹس اَتھارٹی آف اِنڈیا کے تعاون کے لئے ان کا شکریہ اَدا کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پی ایم ڈی پی کے تحت جموں و کشمیر میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دی گئی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سرمائی کھیلوں کے مختلف شعبوں میں حصہ لینے والے ملک بھر سے کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ۶۰۰سے زائد کھلاڑیوں کے لئے ایک اہم موقعہ ہے جو اِس شاندار ایونٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔
سنہا نے کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلوں اور کھیلوں کے شائقین کو دعوت دی کہ وہ جموں کشمیر کی گرمجوشی سے لطف اندوز ہوں، الپائن سکی، نارڈک سکی، برف کوہ پیمائی کے مقابلوں سے لطف اندوز ہوں اور زمین پر جنت کے ناقابل یقین نظاروں اور ضیافتوںسے بھی لطف اندوز ہوں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ چوتھے کھیلو اِنڈیا سرمائی کھیلوں میں اگلے چار دنوں میں سکی ڈھلوان پر سخت محنت، مہارت، لگن اور کھیلوں کی عمدہ کارکردگی کا اعزاز دیںگے اور مجھے یقین ہے کہ اِس سے تمام ٹیموں کے درمیان بھائی چارے، اَمن اور ہم آہنگی کے جذبے کی تجدید ہوگی۔‘‘
ایل جی نے اِفتتاحی تقریب میں جموںوکشمیر یوٹی کے شہروں اور دیہاتوں میں کھیلوں کے مضبوط کلچر کو فروغ دینے کی حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اوراَمور نوجوان و کھیل کود اَنوراگ سنگھ ٹھاکر نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کھیلو اِنڈیا سرمائی کھیلوں کے کامیاب انعقاد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ٹورنامنٹ میں اپنا بہترین مظاہرہ کریں۔
مرکزی وزیر مملکت اَمورِ نوجوان و کھیل کود اور اَمورِ داخلہ نسیتھ پرمانک نے نچلی سطح پر کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے اور دیگر ریاستوں کے لئے بھی ایک سنگ میل قائم کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی یوٹی اِنتظامیہ کی ستائش کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تیونس میں سڑک حادثے میں 8 افراد کی موت، 4 زخمی

Next Post

بھاری برفباری کے بیچ ترال کا دولہا سی آر پی ایف کی بلٹ پروف گاڑی میں سسرال پہنچا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
بھاری برفباری کے بیچ ترال کا دولہا سی آر پی ایف کی بلٹ پروف گاڑی میں سسرال پہنچا

بھاری برفباری کے بیچ ترال کا دولہا سی آر پی ایف کی بلٹ پروف گاڑی میں سسرال پہنچا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.