نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس سے 3335 مریض شفایاب ہوئے ہیں، جس کے بعد اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 42576815 ہو گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 191 کروڑ 15 لاکھ 90 ہزار 370 کووڈ ویکسین دی ہے۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے 2858 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد گھٹ کر 18 ہزار 96 رہ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.04 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 0.59 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 3355 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے۔ اب تک کل چار کروڑ 25 لاکھ 76 ہزار 815 کووڈ سے بازیاب ہوئے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 98.74 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 لاکھ 86 ہزار 963 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 84 کروڑ 34 لاکھ 31 ہزار 758 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، کووڈ-19 سے مزید 11 لوگوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔
ملک بھر میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 191.15 کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 191 کروڑ 15 لاکھ 90 ہزار 370 کووڈ افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے ۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے 2858 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد گھٹ کر 18 ہزار 96 رہ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.04 فیصد جبکہ یومیہ کیسز کی شرح 0.59 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 3355 مریض کووڈ سے شفایاب جس کے بعد ملک میں اب تک کل چار کروڑ 25 لاکھ 76 ہزار 815 کووڈ سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور یہ شرح 98.74 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 لاکھ 86 ہزار 963 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور یہ تعداد بڑھ کر84 کروڑ 34 لاکھ 31 ہزار 758 ہوچکی ہے۔