سرینگر/۱۷فروری
کشمیر کے علاقے میں رات کا درجہ حرارت صفر کی سطح سے اوپر جانے کے بےچ ممکنہ برفباری سے نمٹنے کی تیاریاں جاری ہیں۔
سرینگر میں محکمہ موسمیات کے مرکز نے کہا کہ ہفتہ کی رات سے جموں و کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا طویل سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو 21 فروری کی دوپہر تک جاری رہے گا۔
اس سال، جموں و کشمیر میں 28 جنوری سے 3 فروری کے درمیان ہلکی سے درمیانی برفباری کے صرف دو ادوارکے ساتھ طویل خشک موسم دیکھا گیا۔
گزشتہ برفباری کے مقابلے میں اس بار گیلے موسم کی پیش گوئی شدید ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات سرینگر کے ڈائریکٹر مختار احمد نے کہا کہ 17 فروری کی دوپہر تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جس کے بعد موسم ی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے جس سے رات گئے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوگی۔
احمد نے کہا کہ 18 فروری کو کشمیر کے مختلف حصوں کے درمیانی اور بالائی علاقوں میں شمالی ، شمال مغربی ، وسطی اور جنوبی کشمیر کے الگ الگ اونچے علاقوں میں شدید برفباری کا امکان ہے۔
اس دوران وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے ۔
محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے ۔ گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔