بارہمولہ///
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر گاؤں میں منگل کے روز بجلی کے کھمبے سے گرکر ایک کمپنی کا ایک ملازم شدید زخمی ہوگیا۔
ایک عہدیدار نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ایک ۳۶ سالہ شخص اشتیاق احمد خان ولد مشتاق احمد خان ساکن دردکوٹ اوڑی کام کر رہا تھا جب وہ کنزر گاؤں میں بجلی کے کھمبے سے گر گیا۔
انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں تشویشناک حالت میں جے وی سی سرینگر ریفر کر دیا۔
ایک پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔