جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پہاڑی طبقے کا وفد سنہا سے ملاقی۔۔۔پہاڑی طبقے کوقبائلی منصوبہ بندی اسکیموں میں شامل کیا جائیگا:ایل جی سنہا

طبقے کے مسائل پر حکومتی نمائندوں اور ممتاز ارکان کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-13
in اہم ترین
A A
انتظامیہ زیادہ شفافیت‘ذمہ دار اور جوابدہ ہوئی ہے:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج راج بھون میں پہاڑی کمیونٹی کے ۱۲۰ رُکنی وفد سے بات چیت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا کہ اس برس پہاڑی، پڈاری، کولی اور گڈا برہمن کو درج فہرست قبائل ریزرویشن کے فوائد فراہم کئے جائیں اور انہیں قبائلی منصوبہ بندی اسکیموں میں شامل کیا جائے۔
سرکردہ پہاڑی رہنماؤں نے گجر، بکروال اور دیگر درج فہرست قبائل کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے پہاڑی کمیونٹی کو بااِختیار بنانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ اَدا کیا۔
پہاڑی کمیونٹی کے اراکین نے کہا ’’ہم سب بھائی ہیں اور قوم کی تعمیر کے مقصد سے کام کر رہے ہیں‘‘۔
سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ نے پہاڑیوں اور دیگر کمیونٹیوںکے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنے کے لئے مرکزی حکومت اوریوٹی اِنتظامیہ کی ستائش کی۔
پہاڑی رہنما رفیق شاہ نے کہا کہ ۷۵ برس کی سیاسی اور سماجی غلامی کے بعد اِنصاف ملا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج ہم خود کو بااِختیار اور آزاد محسوس کر رہے ہیں۔
سینئر لیڈر وبود گپتا نے کہا کہ گجر، بکروال اور پہاڑی کمیونٹی جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ درج فہرست قبائل کمیونٹی یو ٹی کے ترقیاتی سفر میں اہم کردار اَدا کرے گی۔
دنیش شرما نے پہاڑیوں، پڈاری قبائل، کولی اور گڈا برہمن کو شیڈو ل ٹرائب کا درجہ دینے کے حکومت کے تاریخی فیصلے کی ستائش کی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس نے ترقیاتی عدم توازن کو دور کیا ہے اور سب کا ساتھ ،سب کا وِکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریہاس کے ویژن کو مضبوط کیا ہے۔
فلیل سنگھ نے کہا کہ یہ پہاڑی کمیونٹی کی نئی خوشحالی اور ہماری نوجوان پود کے روشن مستقبل کی صبح ہے
      راجہ اعجاز نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی رہنمائی میں پہاڑی کمیونٹی اور پوری سرحدی پٹی کے لئے سازگار ماحول پیدا کیا ہے۔
اَنجم، پردیپ شرما، اقبال ملک اور مرتضیٰ خان نے پہاڑی کمیونٹی اور مرکزی حکومت کے درمیان پُل کے طور پر کام کرنے اور کمیونٹی کے لئے اِنصاف کو یقینی بنانے کے لئے یو ٹی اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کو یقین دِلایا کہ اُن کی طرف سے پیش کردہ مسائل پر من و عن عمل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کمیونٹی کے عمائدین سے مزید کہا کہ وہ کمیونٹی سے متعلق مسائل پر حکومتی اَفسران کے ساتھ تال میل کیلئے ممتاز ارکان کی ایک کمیٹی تشکیل دیں۔
بات چیت کے دوران چیئر پرسن ضلع ترقیاتی کونسل بارہمولہ محترمہ سفینہ بیگ، سینئر سیاسی رہنما، سابق پی آر آئی ممبران، ریٹائرڈ سرکاری اَفسران، کمیونٹی عمائدین اور نوجوان رہنما موجود تھے۔
اس دوران سابق قانون سازوں کے ایک وفد نے آج یہاں راج بھون میں شیڈول کاسٹ کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
سابق وزیر ڈاکٹر ڈی کے منیال کی قیادت میں وفد کے ارکان نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ شیڈول کاسٹ کمیونٹی کی ہمہ جہت ترقی کے لئے یوٹی اِنتظامیہ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سنہا نے سماجی اِنصاف، خواتین، نوجوانوں کو بااِختیار بنانے اور کمیونٹی کی سماجی و اِقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی اور لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی جموں و کشمیر اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔
وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو پروموشن میں ریزرویشن، جموں میں تعینات ایس سی ملازمین کے لئے جامع ٹرانسفر پالیسی‘ ریزرویشن کوٹا میں اِضافہ اور جموںوکشمیر یوٹی میں ایس سی کمیونٹی کے لئے ایک لوک سبھا سیٹ کا ریزرویشن  سمیت شیڈول کاسٹ کمیونٹی کے مختلف فلاحی مسائل سے آگاہ کیا۔
ایل جی نے جموںوکشمیر یوٹی میں ہندوستان۔پاکستان سرحد پر دفاعی تار کے پار واقع زمین کے تمام مالکان کو معاوضے ، پی او جے کے پناہ گزینوں، بے گھر اَفراد اور مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں کو زمین کے مالکانہ حقوق اور پی ایم کسان سمان ندھی کے فوائد میں توسیع کا مسئلہ بھی پیش کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سابق اَراکین اسمبلی کو یقین دِلایا کہ بات چیت کے دوران ان کے ذریعے پیش کردہ مسائل اور مطالبات کے مناسب اَزالہ کریں گے ۔
اِس موقعہ پر ڈاکٹر کے ایل بھگت، پروفیسر جی آر بھگت، نیلم لنگے ، کلدیپ کمار اور ڈی ڈی سی ممبر دھرمیندر کمار بھی موجود تھے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سابق این سی لیڈراور ایم ایل سی شہناز گنائی کی دہلی میں بی جے پی میں شمولیت

Next Post

’لوگوں میں کوئی شک یا شبہ نہیں کہ تیسری بار بھی ہو گی مودی کی ہی سرکار‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
لوک سبھا میں تنظیم نو اورریزرویشن (ترمیمی) بل منظور

’لوگوں میں کوئی شک یا شبہ نہیں کہ تیسری بار بھی ہو گی مودی کی ہی سرکار‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.