نئی دہلی//نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ منگل کو آسام کا دورہ کریں گے اور ریاست کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازیں گے ۔
نائب صدر کے سکریٹریٹ نے پیر کو یہاں کہا کہ مسٹردھنکھڑ 13 فروری کو گوہاٹی، آسام پہنچیں گے اور آسام کے اعلیٰ ترین ریاستی شہری اعزازات آسام بیبھو، آسام سورو اور آسام گورو ارپن تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔