ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

معیشت پر مودی حکومت کا وہائٹ پیپر جھوٹ کا پلندہ: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-13
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

نئی دہلی// کانگریس نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ کے آخری اجلاس میں معیشت پر لائے گئے وہائٹ پیپر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے اسے ملک کے عوام کے ساتھ سب سے بڑا مذاق قرار دیا ہے ۔
کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت کا وائٹ پیپر جھوٹ ہے اور عوام کو گمراہ کرنے والاہے ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ حکومت نے وہائٹ پیپر میں اپنے 10 سالہ دور حکومت کو فرضی طریقے سے پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ سب سے بڑی ستم ظریفی یہ ہے کہ مودی حکومت اپنا رپورٹ کارڈ نہیں دکھا رہی ہے بلکہ اس نے 10 سال پہلے کانگریس کی قیادت والی حکومت کے وقت کا حساب کتاب پیش کیا ہے ۔
انہوں نے وہائٹ پیپر پر حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا، "میرا مودی حکومت کو کھلا چیلنج ہے ، وہ اپنے بنائے ہوئے معیار پر کانگریس اور بی جے پی حکومت کے 10 سالہ اعداد و شماررکھ کر دیکھ لے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، لیکن میں جانتی ہوں کہ ایسا کرنے کی مودی حکومت کی نہ حیثیت ہے اور نہ ہی اس میں ہمت ہے ۔ مودی حکومت کے وہائٹ پیپر پر وزارت خزانہ سے سازشی طور پر قانونی حیثیت لی گئی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ جس وہائٹ پیپر میں سازش کر کے وزارت خزانہ کی قانونی حیثیت لی گئی ہے ، اس حیثیت کو دینے میں وزارت کے ایسے افسربھی شامل ہیں جنہیں خود کے کئے کاموں کو مسترد کرنا پڑا۔ سازشوں کے باوجود کانگریس کے 10 سالہ دور حکومت کی جی ڈی پی بی جے پی حکومت کے 10 برسوں سے کہیں زیادہ تھی۔
انہوں نے کہا، "بی جے پی حکومت میں جی ڈی پی کی شرح نمو چھ فیصد سے نیچے آگئی۔ لوگوں کی آمدنی کم ہوئی، کھپت کم ہوئی، بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔ سرمایہ کاری کم ہوئی، مہنگائی بڑھی اور بچت ختم ہوگئی۔ ملک پر قرض بڑھ گیا، روپیہ کم ہوا۔ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوا۔ بے روزگاری سب سے بڑا المیہ بن گیا۔ پیداوار اور سروسز میں روزگار کم ہو گیا۔ منریگا پر زیادہ خرچ کرنا پڑا۔ تعلیم اور صحت پر کم رقم خرچ ہوئی اور نجی سرمایہ کاری گر گئی۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈپٹی چیف منسٹر کا عہدہ آئین کی خلاف ورزی نہیں: سپریم کورٹ

Next Post

دھنکھڑ منگل کو آسام کے دورے پر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
Next Post
این ڈی اے کے امیدوار‘ جگدیپ دھنکھڑ نائن صدر منتخب

دھنکھڑ منگل کو آسام کے دورے پر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.