جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

عمر کا پہاڑیوں کو ایس ٹی کا درجہ دینے کا خیرمقدم /’ گجراور بکروال متاثر نہیں ہو نے چاہئیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-07
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

جموں/۷فروری
جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ ان کی پارٹی پہاڑیوں کو ایس ٹی کا درجہ دیئے جانے کا خیرمقدم کرتی ہے لیکن اس سے گوجروں اور بکروال کے ریزرویشن کے حقوق متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔
یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمر نے کہا”مجھے سندربنی (راجوری) جانے کی اجازت نہیں دی گئی، جہاں میری پارٹی کے لوگوں نے آج ایک عوامی جلسہ منعقد کرنے کے لئے سخت محنت کی تھی“۔
عمر عبداللہ کاکہنا تھا”پولیس نے میرے گھر کے دروازے بند کر دیے اور مجھے بتایا گیا کہ امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے میں سندربنی نہیں جا سکتا“۔انہوں نے کہا”وادی میں پولیس کی عادت تھی کہ وہ گھروں کو تالا لگا تی تھی اور پھر ایسی کسی بھی چیز سے انکار کرتی تھی، لیکن اب جموں میں پولیس بھی ایسا ہی کر رہی ہے“۔
این سی نائب صدر نے کہا”یہاں تک کہ اپنی پارٹی ہیڈ کوارٹر جانے کے لئے بھی مجھے متعلقہ ایس ڈی پی او کی اجازت لینی پڑی“۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت وہیں ختم ہوتی ہے جہاں جموں و کشمیر شروع ہوتا ہے۔ عمر نے الزام عائد کیا کہ وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ سب کچھ معمول پر ہے اور پھر وہ لوگوں پر پابندیاں عائد کرتے ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی پارٹی پہاڑیوں کو ایس ٹی کا درجہ دینے کا خیرمقدم کرتی ہے لیکن اس سے گوجروں اور بکروال کے حقوق متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے پر خاموش ہے۔”یہاں تک کہ پارلیامنٹ میں منظور ہونے والے بل میں بھی اس بات کا ذکر نہیں ہے کہ اسے کس طرح نافذ کیا جائے گا۔“
عمرعبداللہ نے کہا کہ ان کی پارٹی نے ہمیشہ پہاڑی بولنے والے لوگوں کو درج فہرست قبائل کا درجہ دینے کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا ” ہم نے اپنے دور حکومت میں کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا۔ ہم نے اسمبلی میں پہاڑی ریزرویشن بل منظور کیا اور اس وقت کے گورنر نے اس کو اپنی منظوری دے دی۔ ہم نے ریزرویشن کو نافذ کرنے کی کوشش کی، لیکن ہم الیکشن ہار گئے اور نئی حکومت نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی“۔
این سی نائب صدر نے کہا ” اگر آپ پیچھے جائیں تو پہاڑیوں کو ایس ٹی کا درجہ دینے کا مطالبہ فاروق عبداللہ نے اپنی حکومت کے دوران اٹھایا تھا جب اندرا گاندھی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے گجروں کو یہ درجہ دیا تھا۔ فاروق سے سفارش مانگی گئی اور انہوں نے وقت ضائع کیے بغیر اپنی کابینہ کا اجلاس بلایا اور اس وقت کے وزیر اعظم کو خط بھیجا گیا“۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جب بھی نیشنل کانفرنس اقتدار میں آئی ہے، اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا ہے، عمرعبداللہ نے کہا”ہم ہمیشہ پہاڑیوں کو ایس ٹی کا درجہ دینے کی حمایت کرتے رہے ہیں اور گجروں کے حقوق چھینے ہیں جن کا کوٹہ متاثر ہونا چاہئے۔“
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ اور راجوری میں انٹرنیٹ اور ہجوم کے جمع ہونے پر پابندی عائد

Next Post

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں 5656.78 روپے کی سرمایہ کاری ہوئی:رائے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
تازہ تریں

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

2025-07-03
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
تازہ تریں

ریاستی درجہ جموں کشمیر کا آئینی حق ہے ، بحالی ناگزیر:قرہ

2025-07-03
امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال
تازہ تریں

امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال

2025-07-03
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
تازہ تریں

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

2025-07-02
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
تازہ تریں

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

2025-07-02
راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
Next Post
جنگجوحملوں میں نمایاں کمی :رائے

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں 5656.78 روپے کی سرمایہ کاری ہوئی:رائے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.