منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سری لنکا نے افغانستان کو ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-06
in کھیل
A A
سری لنکا نے پہلے ٹی۔ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کا اعلان کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

کولمبو// ٹسٹ میچ کے چوتھے دن پیر کو سری لنکا نے افغانستان کو دوسری اننگ میں 296 رنوں پرسمیٹنے کے بعد 56 رنوں کے ہدف کو 7.2 اوور میں حاصل کرتے ہوئے میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا۔
سری لنکا نے دوسری اننگ میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 56 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ دیموتھ کرونارتنے 32 اور نشان مدوشکا 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پربھات جے سوریا کو میچ میں آٹھ وکٹیں لینے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دھننجے ڈی سلوا کی کپتانی میں سری لنکا کا یہ پہلا میچ تھا۔ پہلی بار دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ میچ ہوا جس میں سری لنکا نے جیت حاصل کی۔
افغانستان کی ٹیم کل کے ایک وکٹ پر 199 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ 82ویں اوور میں رحمت شاہ نے 54 رن، ابراہیم زدران کی سنچری کے بعد افغانستان کے وکٹ مسلسل گرتے رہے۔ ابراہیم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری 259 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے۔ نور علی زدران نے 47 اور ناصر جمال نے 41 رنوں کی اننگ کھیلی۔ افغانستان کی پوری ٹیم 296 رنز پرسمٹ گئی۔
سری لنکا کی جانب سے پربھات جے سوریا نے دوسری اننگ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ آسیتا فرنینڈو کو تین وکٹ ملے۔ کسون راجیتھا نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
جمعہ کو شروع ہونے والے واحد ٹیسٹ میچ کے پہلے دن افغانستانی ٹیم کو سری لنکا نے 198 رنوں پر ڈھیر کردیا تھا۔ سری لنکا نے پہلی اننگ میں اینجلو میتھیوز کے 141 اور دنیش چندیمل کے 107 رنز کی مدد سے 439 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا۔
افغانستان کی جانب سے نوید زدران نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ قیس احمد اور نجات مسعود نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل سری لنکا نے یہاں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری افغانستان کی شروعات انتہائی خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں اس نے اوپنر ابراہیم زدران صفر کا وکٹ گنوادیا۔ انہیں اسیتھا فرنینڈو نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے رحمت شاہ نے نور علی زدران کے ساتھ مل کر اننگ کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 56 رنز کی شراکت ہوئی۔ نور علی زدران 31 رنز بناکربعد آؤٹ ہوئے۔ نور کو بھی اسیتھا فرنینڈو نے آؤٹ کر کے پویلین بھیجا۔ افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ نے سب سے زیادہ 91 رنز کی اننگ کھیلی۔ کپتان حشمت اللہ شاہدی 17، اکرام علی خیل 21، قیس احمد 21 اور نجات مسعود 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی پوری ٹیم 62.4 اوورز میں 198 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سر مت جھکاؤ ورنہ سر سے تاج گر جائے گا، ثانیہ مرزا

Next Post

ہندوستانی نوجوان کھلاڑی دنیا کی بہترین ٹیموں کے انداز سے واقف ہوں گے: ہرمن پریت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-01
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-01
دھونی ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان 6000 رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
کھیل

ایم ایس دھونی کا بڑا فیصلہ، رجسٹرکرایا ٹریڈ مارک، اب کوئی نہیں بن سکے گاکیپٹن کول

2025-07-01
ہندوستان نے نمبر ایک نیدرلینڈ کو 2-1 سے ہرایا
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو 97 رن سے شکست دے دی

2025-06-30
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
کھیل

کھیل کے میدان میں بوڈولینڈ کی شناخت : مودی

2025-06-30
کھیل

زمبابوے کے سلامی بلے باز بینیٹ زخمی ہونے کی وجہ سے بلاوایو ٹیسٹ سے باہر

2025-06-30
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

ناراض شانتو نے بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑ دی

2025-06-29
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے
کھیل

جونیئر مرد ہاکی ورلڈ کپ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی، ہندوستان اور پاکستان پول بی میں

2025-06-29
Next Post

ہندوستانی نوجوان کھلاڑی دنیا کی بہترین ٹیموں کے انداز سے واقف ہوں گے: ہرمن پریت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.