منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

‘آئی این ایس سندھائک ہمارے بحری مفادات کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کا بھی تحفظ کرے گا : راج ناتھ سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-04
in قومی خبریں
A A
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

وشاکھاپٹنم//وشاکھاپٹنم کے نیول ڈاک یارڈ میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں پہلے سروے ویسل لارج (ایس وی ایل) جہاز آئی این ایس سندھائک (یارڈ 3025) کو ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا گیا۔ جہاز کا بنیادی کردار پورٹس، بندرگاہوں، آبی شاہراہوں / راستوں، ساحلی علاقوں اور گہرے سمندروں کا مکمل پیمانے پر ہائیڈرو گرافک سروے کرنا ہے ، تاکہ محفوظ سمندری جہاز رانی کو ممکن بنایا جاسکے ۔ اپنے ثانوی کردار میں یہ جہاز متعدد بحری کارروائیوں کو انجام دینے کے قابل ہوگا۔
وزیر دفاع نے اپنے خطاب میں اس کمیشن کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آئی این ایس سندھائک بحر ہند و بحرالکاہل کے خطے میں ایک سپر پاور کے طور پرہندوستان کے کردار کو مزید مستحکم کرے گا اور امن و سلامتی برقرار رکھنے میں ہندوستانی بحریہ کی مدد کرے گا۔ انھوں نے انسان کی ترقی کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے کسی بھی ملک کے سلامتی کے پہلو کی وضاحت کی۔ ‘‘ابتدائی برسوں میں خاندان پر منحصر رہنے سے ایک بچہ آہستہ آہستہ خود مختار ہوجاتا ہے اور پھر وہ معاشرے میں علم پھیلانا شروع کرتا ہے ۔ اسی طرح ایک ملک، اپنی ترقی کے ابتدائی مرحلے میں سلامتی کے لیے دوسرے ممالک پر منحصر ہوتا ہے ، اس کے بعد وہ اپنے دفاع کی صلاحیت پیدا کرنا شروع کرتا ہے . اس کے بعد تیسرا مرحلہ آتا ہے جب وہ اتنا طاقتور ہو جاتا ہے کہ نہ صرف اپنے مفادات کا تحفظ کرتا ہے بلکہ اپنے دوست ممالک کی حفاظت کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔
وزیر دفاع نے امید ظاہر کی کہ آئی این ایس سندھائک سمندروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور ملک کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کی حفاظت کے دوہرے مقصد کو حاصل کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔ ‘‘سمندر بہت وسیع و بسیط ہے ۔ جتنا زیادہ ہم اس کے عناصر کو تلاش کرنے کے قابل ہوں گے ، ہمارا علم اتنا ہی زیادہ وسیع ہوگا اور ہم مضبوط ہوں گے . جتنا زیادہ ہم سمندر، اس کی ماحولیات، اس کے نباتات اور حیوانات کے بارے میں اطلاعات حاصل کریں گے ، اتنا ہی ہم اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے قریب پہنچیں گے ۔ جتنا زیادہ ہم سمندر کے بارے میں جانیں گے ، اتنا ہی ہم اپنے اسٹریٹجک مفادات کو پورا کرنے کے قابل ہوں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مشکل کی اس گھڑی میں ثانیہ مرزا کا سہارا کون ہے؟

Next Post

انصاف کے معاملات میں کبھی کبھی بین الاقوامی تعاون ضروری ہوتا ہے : مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھڑگے نے نرسمہا راؤ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-06-29
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
قومی خبریں

ہندوستان کے خیالات، فلسفیانہ سوچ اور عالمی نظریہ ہزاروں سالوں سے لازوال ہیں: مودی

2025-06-29
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ریزرویشن مخالف بی جے پی مساوات کو پسند نہیں کرتی: کانگریس

2025-06-29
Next Post
مودی کا دورہ:نچلی سطح کی جمہوریت کی نمائش

انصاف کے معاملات میں کبھی کبھی بین الاقوامی تعاون ضروری ہوتا ہے : مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.