نئی دہلی//ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے معاملوں کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے جس کی وجہ سے ایکٹو معاملے 463 کم ہو کر 18,604 پر آ گئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 190 کروڑ 99 لاکھ 44 ہزار 803 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 2891 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 18 ہزار 604 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ معاملوں کا 0.04 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.58 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 3295 لوگوں کووڈ سے صحتیاب ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 73 ہزار 460 کووڈ سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ صحتیاب ہونے کی شرح 98.74 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 86 ہزار 628 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 84 کروڑ 29 لاکھ 44 ہزار 795 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 9 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 524190 ہو گئی۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو معاملے 103 بڑھ کر 3,253 ہو گئے ہیں۔ اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 302 بڑھ کر 6473213 ہو گئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 69350 تک پہنچ گئی۔