جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مرکز جموں کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کیساتھ ہی اسمبلی چناؤ کرائے :عمر

’ ہم اُمید کرتے ہیں کہ یہاں کے عوام کو اپنی حکومت چُننے کا موقعہ فراہم کیا جائے گا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-02
in اہم ترین
A A
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
جموںکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر‘ عمر عبداللہ نے جمعرات کے روز کہاکہ مرکزی سرکار اگر واقعی میں ’ون نیشن ، ون الیکشن‘کی حامی ہیں تو جموں وکشمیر میں پارلیمانی انتخابات کے ساتھ ہی اسمبلی چناو بھی کرائے جائیں ۔
عمر نے مزید کہا کہ ون نشین ، ون الیکشن کی شروعات جموںکشمیر سے ہی ہونی چاہئے ۔
ان باتوں کا اظہار این سی نائب صدرنے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
  سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے جموں وکشمیر کے عوام کی فلاح وبہبود، رحمت باراں، موجودہ مشکلات سے بھرے دور سے نجات کیلئے دعا کی۔
عمرہ کے سفر کو بامعنی تجربات سے پُرقرار دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام فرزندان توحید کو عمرہ اور حج کی سعادت حاصل کرنے کی توفیق عطا کرے ۔
بجٹ اور الیکشن کی تیاریوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہاکہ جو بجٹ آج پیش کیا گیا وہ مکمل بجٹ نہیں ہے ، اصل بجٹ الیکشن کے بعد آئے گا، یہ سب کو معلوم تھا کہ آج کوئی ٹیکس نہیں لگے گا ، لیکن اس بجٹ سے الیکشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، ووٹ گذشتہ۵سال میں کیا ہوا اُس کی بنیاد پر پڑیں گے ۔
عمر نے کہا’’رہی بات الیکشن کی تو جموںکشمیر کو مسلسل طور پر ایک عوامی حکومت سے محروم رکھا گیا ہے ، ہم اُمید کرتے ہیں کہ یہاں کے عوام کو اپنی حکومت چُننے کا موقعہ فراہم کیا جائے گا اور پارلیمانی انتخابات کیساتھ ہی اسمبلی انتخابات بھی کروائے جائیںگے ‘‘۔
این سی نائب صدر کا کہنا تھا کہ حکمران ون نیشنل ون الیکشن کی بات کرتے ہیں ، اس کی رپورٹ تیار ہے اگر یہ لوگ واقعی ایک ملک ایک الیکشن کے حامی ہیں تو اس کی شروعات جموں و کشمیر کیساتھ کی جائے اور یہاں پالیمانی انتخابات کیساتھ ہی اسمبلی چناؤ بھی کرائے جائیں اور اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہوگی کیونکہ لوگوں کو دھوکہ دینا ان کی پرانی عادت ہے ۔
اس سے قبل نیشنل کانفرنس سے وابستہ سرکردہ لیڈران، عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ معزز شہریوں نے آج عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ کا سرینگر ائرپورٹ پر گرم جوشی سے استقبال کیا اور بعد میں پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر کی رہائش گاہ واقع ائرپورٹ روڑ پر ایک مختصر تقریب کابھی انعقاد ہوا ۔
عمر عبداللہ نے اُن کا استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری دعاؤں میں شامل تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوارہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق:پولیس

Next Post

سرینگر، جموں قومی شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
وادی میں برفباری سے معمولات زندگی متاثر

سرینگر، جموں قومی شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.