جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سنٹرل حج کمیٹی کی تشکیل کے سلسلے میں سپریم کورٹ کی مرکزی حکومت کو سخت ہدایت جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-02
in قومی خبریں
A A
حج ۲۰۲۲:سعودی عرب نے ۱۰ لاکھ زائرین کو حج کی اجازت دے دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

نئی دہلی// ملک کی عدالت عظمٰی نے ایک بار پھر حج کمیٹی آف انڈیا کی تشکیل کے سلسلے میں مرکزی حکومت کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے 7 مارچ 2024 تک عدالت عظمیٰ میں جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔یہ اطلاع آج یہاں جاری ایک ریلیز میں دی گئی ہے ۔
ریلیز کے مطابق عدالت عظمیٰ نے ہدایت میں یہ بھی کہا کہ اپریل 2022 کو بنی 8 رکنی کمیٹی میں ظفرالاسلام ممبر پارلیمنٹ راجیہ سبھا کی حیثیت سے ممبران میں شامل تھے جن کی مدت کافی پہلے ختم ہوچکی ہے ۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ 9 ممبران صوبائی حج کمیٹیوں سے منتخب ہوتے ہیں ان سبھی جگہوں کو پر کیا جائے اور قانون اور ایکٹ کے مطابق پوری کمیٹی بنائی جائے ۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی کی عدالت عظمیٰ کی حکم عدولی کی درخواست پر تیسری مرتبہ یہ سماعت ہوئی مسٹر اعظمی کے وکلا سنجے آر ہیگڑے اور طلحہ عبدالرحمٰن نے عدالت سے سخت مطالبہ کیا کہ جلد از جلد کمیٹی کی تشکیل ہونی چائیے ساتھ ہی ساتھ مسٹر اعظمی کے وکلا نے عدالت عظمیٰ کے سامنے ایک چارٹ خاکہ تحریری طور پر کمیٹی کی تشکیل کے سلسلے میں پیش کیا جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سخت ہدایات جاری کی ۔
مسٹر اعظمی نے کہا کہ عدلیہ اس پورے معاملہ میں بہت سنجیدہ رہی اور ہدایت جاری کرتی رہی مگر انتظامیہ نے اب تک غیر سنجید گی کا مظاہرہ کیا جب کہ 20 جون 2020 سے حج کمیٹی آف انڈیا نہیں بنائی گئی تھی اور اپریل 2022 میں خانہ پری کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے 19 رکنی کمیٹی کی جگہ صرف 8 رکنی کمیٹی بنائی اور سرکاری وکیل عدالت کو بار بار یہ کہہ کر گمراہ کرتے رہے کہ کمیٹی بن گئی ہے اور مسٹر اعظمی کی درخواست خارج کردی جائے مگر ہمارے وکلا قابل مبارک باد ہیں کہ انھوں نے اس معاملہ پر شدت سے پیروی کی اور معاملہ کو یہاں تک پہنچایا ۔
ایک سوال کے جواب میں مسٹر اعظمی نے کہا اس ادارہ کی سالمیت کے لیے اور قانونی بقا کے لیے ہم اور ہمارے رفقا پورے عزم اور شدت کے ساتھ طویل مدتی جدوجہد کرنے کو تیار ہیں مسٹر اعظمی نے ریلیز کے ساتھ سپریم کورٹ کے آڈر کی کاپی بھی جاری کی اب اس معاملہ کی سماعت 7 مارچ 2022 کو عدالت نے طے کی ہے اس سفر سے جڑے تمام لوگوں کی نگاہیں عدالت عظمیٰ پہ مرکوز ہیں ۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڈکی سربراہی والی بنچ میں شامل جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس ستیش چندر شرما نے یہ ہدایت مرکزی حکومت کو 25 جنوری کو جاری کی تھی۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بجٹ ہندوستانی معیشت کو روشن مستقبل کی طرف لے جائے گا: نڈا

Next Post

عام آدمی پارٹی نے چنڈی گڑھ کے میئر کے اعلان پر روک لگانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

عام آدمی پارٹی نے چنڈی گڑھ کے میئر کے اعلان پر روک لگانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.