جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سردیوں کا سخت ترین مرحلہ چلہ کلان اختتام پذیر‘آخر پر برفباری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-30
in مقامی خبریں
A A
منفی۴ء۳:سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات

Kashmir- Icicles

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

سرینگر//
وادی کشمیر میں زمستانی ہوائوں اور بھاری برف باری کیلئے مشہور چالیس روزہ چلہ کلان پہاڑی علاقوں میں معمولی برف باری اور میدانی علاقوں میں مجموعی طور پر خشک موسم کے بیچ پیر کے روز اختتام پذیر ہوا۔
گرچہ چلہ کلان اپنے آخری دن پہاڑی علاقوں اور سیاحتی مقامات پر برف باری کے نشان چھوڑ کر رخصت ہوا تاہم میدانی علاقے اس سیزن میں برف باری سے محروم ہی رہے ۔
وادی میں چلہ کلان کے دوران نہ صرف اہلیان وادی بلکہ یہاں موجود غیر مقامی سیاح برف باری کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے ۔
وادی کے کئی علاقوں میں رحمت باراں کیلئے نماز استسقا ادا کی گئی اور دعائیں بھی مانگی گئیں۔
وادی کے سیاحتی مقام خاص طور پر گلمرگ میں تازہ برف باری سے وہاں موجود سیاحوں کو لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا جس کے لئے وہ عرصہ دراز سے منتظر تھے ۔
چلہ کلان کے دوران اگرچہ موسم مجموعی طور پر خشک رہا بلکہ دن کے دوران ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی تاہم دوران شب ٹھٹھرتی سردیوں کا راج برابر قائم رہا ہے اور گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کئی بار شبانہ درجہ حرارت منفی۰ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق گرچہ اس سے قبل بھی چلہ کلان خشک رہا ہے تاہم رواں سیزن کے دوران چلہ کلان خشک رہنے کے نتیجے میں وادی کے آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں کچھ زیادہ ہی کمی واقع ہوئی جس سے لوگ خاص طور پر کسان طبقے میں گونا گوں خدشات پیدا ہوئے ہیں۔
وسطی ضلع بڈگام کے پارس آباد کے محمد اکبر خان نامی ایک عمر رسیدہ شخص نے بتایا’’چلہ کلان کے خطرناک اور سخت موسمی حالات کے پیش نظر لوگ یہاں موسم خزاں میں ہی خاص طور پر خورد و نوش کی چیزیں گھروں میں ذخیرہ کرتے تھے کیونکہ پھر بھاری برف باری سے سڑکیں ہفتوں تک بند ہوجاتی تھیں اور لوگ گھروں میں ہی محصور ہوتے تھے ‘‘۔
خان نے کہا’’ہمارے علاقے میں تین چار فٹ برف باری ہوتی تھی اور پھر لوگ پانی کیلئے برف کو ہی پگھلا کر استعمال کرتے تھے ‘‘۔
معمر شہری کا کہنا تھا’’اگرچہ بھاری برف باری کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس موسم میں برف باری از حد ضروری ہے کیونکہ کھیتوں کے لئے پانی کا انحصار بھی اسی پر ہے ‘‘۔
محمد قاسم نامی ایک کسان نے بتایا کہ اس سال چلہ کلان کے دوران دن میں اچھی خاصی دھوپ رہتی تھی۔انہوں نے کہا کہ گرچہ ہم بھاری برف باری سے پیدا ہونے والے سخت مشکلات سے بچ گئے لیکن مستقبل میں اس کے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور عین ممکن ہے کہ ہمیں امسال ہمیں پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وادی میں چالیس روزہ چلہ کلان کے بعد بیس روزہ چلہ خورد داخل ہواجس کا یہاں خراب موسمی صورتحال نے استقبال کیا ہے ۔
چلہ خورد کے دوران بھی گرچہ بھاری برف ہوسکتی ہے لیکن اس چلہ کے دوران درجہ حرارت میں ہر گذرتے دن کے ساتھ بہتری واقع ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں برف زیادہ دیر تک زمین پر نہیں رہ سکتا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں۴فروری تک موسمی صورتحال خراب رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات سرینگر کے ڈائریکٹر ‘مختار احمد کا کہنا ہے کہ وادی کے پہاڑی علاقوں اور سیاحتی مقامات پر برف باری ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دوسری مغربی ہوا وارد ہونے کے پیش نظر۳۰اور۳۱جنوری کو وادی میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ وادی میں بعد ازاں وادی میں یکم فروری سے۴فروری تک بھی ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سونہ مرگ میں قرین ایک فٹ برف جمع ہوئی ہے جبکہ گلمرگ میں بھی قریب نصف فٹ برف جمع ہوئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپواڑہ اور گاندربل میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

Next Post

بڈگام میںدہشت گردی کیلئے استعمال جائیداد قرق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
بڈگام میںدہشت گردی کیلئے استعمال جائیداد قرق

بڈگام میںدہشت گردی کیلئے استعمال جائیداد قرق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.