منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

۲۶ جنوری اور یہ بدلاؤ

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-01-27
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

ہم نہیں جانتے ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں جانتے ہیںکہ کب‘کیوں اور کیسے …البتہ ہم جانتے ہیں کہ کشمیر بدلا ہے… ہم جانتے اور مانتے ہیں کہ کشمیر میں ۲۶ جنوری اور۱۵؍ اگست کے دن بھی بدل گئے ہیں… ضرور بدل گئے ہیں… ۲۶ جنوری کو ہم نے جو نظارہ دیکھا …جو کچھ بھی مشاہدہ کیا وہ مکمل طور پر مختلف تھا ‘ بدلا بدلا سا تھا …اُس سب سے جو ہم گزشتہ تیس برسوں سے دیکھتے آئے تھے… ۲۶ جنوری سے پہلے یقینا سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی… اور یہی ایک بات جانی پہچانی سی لگ رہی تھی… باقی کچھ نہیں… کچھ بھی نہیں ۔ باقی سارا کچھ اور سب کچھ بدلا بدلا سا۔ فون… موبائل فون بغیر کسی روک ٹوک کے بک بک کررہے تھے … ا نٹرنیٹ …موبائل انٹرنیٹ کے بھی پَر کتر نہیں گئے تھے… اس لئے ۲۶ جنوری کو بھی لوگ سوشل میڈیا پر اپنے دل کا غبار نکال رہے تھے … چند ایک علاقوں کو چھوڑ کر چلنے پھرنے پر بھی کوئی پابندی نہیں تھی… اور تو اور… لالچوک کے کچھ ایک حصوں میں دکانیں بھی کھلی تھیں … دکانوں نے کار و بار کیا یا نہیں…وہ الگ مسئلہ ہے‘ ایک الگ بات ہے‘لیکن… لیکن ۲۶ جنوری کو بھی یہ کھلی تھیں اور… اور اس لئے تھیں کیونکہ ۲۶ جنوری اور ۱۵؍اگست کے یہ دو دن ضرور بدل گئے ہیں … اور سو فیصد بدل گئے ہیں … نہیں صاحب ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں اور بالکل بھی نہیں کہہ رہے ہیں کہ باقی کے دن …کشمیر میں سال کے باقی دن بدل نہیں گئے ہیں ‘ ہم ایسا نہیں کہہ رہے ہیں ‘ بلکہ ہم صرف اتنا کہنے کی جسارت کررہے ہیں کہ ماضی قریب میں جب بھی ۲۶ جنوری یا ۱۵؍ اگست آتا تھا تو… تو ایک ہیجانی کیفیت ہو تی تھی… فضا میںایک تناؤ ہو تا تھا … تجارتی سرگرمیاں ایک آدھ دن پہلے ہی معطل ہو جاتی تھیں… لوگ گھروں میں بیٹھنے کو ترجیح دیتے تھے… فون اور انٹرنیٹ پر تو بڑھے بڑھے تالے چڑھ جاتے تھے… لیکن… لیکن اب ایسا ویسا کچھ نہیں ہو تا ہے… اور بالکل بھی نہیں ہوتا ہے… نہ وہ ہیجانی کیفیت ‘ نہ وہ خوف ‘ نہ وہ ڈر… یہ سب کب ‘ کیوں اور کیسے ہوا … ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اس کا ہمارے پاس جواب نہیں ہے اور… اور اگر ہے بھی تو… تو صاحب ہم نہیں بتائیں گے … اور اس لئے نہیں بتائیں گے کہ کشمیر بدل گیا ہے اور… اور سوفیصد بدل گیا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر:سخت سیکورٹی بندوبست کے درمیان یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد

Next Post

پراکسی جنگ کی تباہ کاریاں

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

پراکسی جنگ کی تباہ کاریاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.