نئی دہلی// لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں مصروف کانگریس بھی پارٹی کارکنوں کے اندر جوش بھرنے میں مصروف ہے اور اس کے لئے پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے اگلے 20 دنوں میں ملک کے 10 مقامات پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔
کانگریس پارٹی نے جمعرات کو کہا کہ مسٹر کھڑگے سب سے پہلے آج حیدرآباد، تلنگانہ میں پارٹی کارکنوں سے بات کریں گے اور ان کوبتائیں گے کہ انتخابات کی تیاری کیسے کی جائے ۔ وہ 28 جنوری کو دہرادون، اتراکھنڈ، 29 جنوری کو اڈیشہ کے بھونیشور اور 30 جنوری کو بہار میں پارٹی کارکنوں کو خطاب کریں گے ۔
کانگریس صدر 3 فروری کو دہلی، 4 فروری کو کیرالہ، 10 فروری کو ہماچل پردیش، 11 فروری کو پنجاب، 12 فروری کو تمل ناڈو اور 15 فروری کو رانچی، جھارکھنڈ میں پارٹی کارکنوں کو خطاب کریں گے ۔