بلندشہر://) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو یہاں بلندشہر اور میرٹھ ڈویژن کے لئے تقریبا 20ہزار کروڑ روپئے کے اخراجات کے پروجکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔
پولیس شوٹنگ رینج میدان میں مودی نے ریموٹ کا بٹن دبا کر ہزاروں کروڑ کی پروجکٹوں کا سنگ بنیاد و افتتاح کیا۔ان پروجکٹوں میں کلیان سنگھ کے نام پر میڈیکل کالج، ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کاریڈور کے ایک سیکشن کا افتتاح، علی گڑھ سے قنوج کے درمیان فورلین ہائی وے سمیت مختلف پروجکٹ شامل ہیں۔
اس موقع پر گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر وی کے سنگھ اور بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر سنگھ سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔