نئی دہلی// نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ نے 75 ویں یوم جمہوریہ کے مبارک موقع پر تمام ہم وطنوں کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
مسٹر دھنکڑنے یوم جمہوریہ کے موقع پر جمعرات کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ملک کے آئین بنانے والوں نے 75 سال پہلے ایک ایسے ملک کا خواب دیکھا تھا، جہاں انصاف، آزادی، مساوات، بھائی چارے کے نظریات، دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ جامع جمہوریت پر مبنی سماج کی تشریح ہوتی ہو۔
نائب صدر نے کہا کہ آج ہماری جمہوریت کے امرت میں آئیے ہم ان جدوجہد، قربانیوں اور کامیابیوں کو یاد کریں جنہوں نے ہندوستان کو پوری انسانیت کے لیے امید کی کرن بنا یا ہے ۔
مسٹر دھنکڑ نے کہا "جب ہم اپنی جمہوریت کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی کامیابیوں کا جشن منا رہے ہیں۔ "آئیے ہم اپنے آئین میں درج اقدار اور اصولوں کے لیے خود کو پابند عہد کریں اور ایک مضبوط اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر کا عزم کریں۔”