منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وادی میںطویل خسک سالی ختم ہونے کا امکان

۲۸؍اور ۲۹ جنوری کو برفباری کا امکان :محکمہ موسمیات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-25
in مقامی خبریں
A A
وادی میںبرفباری کے بعد موسم میں بہتری

SONMARG, FEB 2 (UNI) Tourists enjoying snow at tourist place Sonamarg, in Central Kashmir district of Ganderbal on Thursday. UNI PHOTO-SRN8

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

سرینگر//
وادی کشمیر میں زمستانی ہوائوں کا زور جاری رہتے ہوئے سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری برف باری کیلئے مشہور چالیس روزہ چلہ کلان کے آخری ہفتے کے دوران طویل خشک موسمی صورتحال کا سلسلہ ختم ہونے کی پیش گوئی کی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں۲۵سے۲۷جنوری تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری ہونے کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں۲۸؍اور۲۹جنوری کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ میدانی و بالائی علاقوں میں بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں۳۰اور۳۱جنوری کو بھی ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے جبکہ یکم فروری کو بھی کہیں کہیں ہلکی بارشیں یا برف باری ہوسکتی ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ جموں خطے میں درمیانی درج کی دھند ۲۵جنوری تک چھائی رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ برف باری کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہوسکتی ہے۲۸اور۲۹جنوری کو سنتھن ٹاپ، مغل روڈ،سادھنہ پاسم زوجیلا پاس اور راز دان پاس پر بھی ٹریفک متاثر ہو سکتا ہے ۔
ادھر وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہونے سے دوران شب سردیوں کو زور بڑھ گیا ہے ۔
گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو اتھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۵ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۲ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۹ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۸ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۱ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وادی میں جاری خشک موسمی صورتحال سے جہاں تمام تر شعبہ ہائے حیات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں وہیں یہاں موجود غیر مقامی سیاحوں میں بھی مایوسی پائی جا رہی ہے ۔
وادی میں برف باری کیلئے دعائیہ مجالس اور نماز استسقا کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تین ماہ پہلے سڑک حادثے میں زخمی نوجوان چل بسا

Next Post

کشمیر :۲منشیات فروش گرفتار نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس

کشمیر :۲منشیات فروش گرفتار نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.