سرینگر/۲۴جنوری
انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں یوم جمہوریہ کے ہموار اور احسن انعقاد کو یقینی بنانے کےلئے سیکورٹی گرڈ چوکس اور متحرک ہے ۔
بردی نے کہا کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انعقاد کے پیش نظر سری نگر اور دوسرے اضلاع میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
آئی جی پی کے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
بردی نے کہا”سری نگر اور دیگر اضلاع میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں اور ہم دوسرے فورسز کے ساتھ بھی تعاون کر رہے ہیں“۔
ان کا کہنا تھا کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر سیکورٹی گرڈ چوکس اور متحرک ہے ۔
ماضی میں یوم جمہوریہ کے پیش نظر پابندیوں کے حوالے سے پوچھے جانے پر بردی نے کہا کہ ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے ۔
آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ تمام لوگوں کو ان تقریبات میں شرکت کرنے کی دعوت ہے ان کے لئے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ ان کو کسی قسم کی دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر پولیس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہے ۔