جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ٹیسٹ کرکٹ میری کامیابی کا پیمانہ رہے گا: بمراہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-24
in کھیل
A A
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

حیدرآباد// ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے کہا کہ ان کے لئے ہمیشہ کامیابی کا پیمانہ ٹیسٹ کرکٹ ہی رہے گی۔
بمراہ نے یہ بات برطانوی روزنامہ گارڈین سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں قسمت کا کوئی کھیل نہیں ہوتا، یہاں صرف بہتر ٹیم جیت حاصل کرتی ہے۔ آپ کو قسمت کی بنیاد پر 20 وکٹ نہیں مل سکتے۔ صرف وائٹ بال کرکٹ کھیل کر میں کبھی بھی مطمئن نہیں رہنے والا تھا، میرے لیے ٹیسٹ کرکٹ کا درجہ سب سے اوپر ہے۔
فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ ’’میں جس دور سے تعلق رکھتا ہوں اس کے لوگوں کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت کہیں زیادہ ہے اور میں اپنی کارکردگی کو جانچنے کے لیے ہمیشہ ٹیسٹ کرکٹ کو بنیاد کے طور پر استعمال کروں گا۔ ہاں، میں نے آئی پی ایل سے شروعات کی تھی، لیکن فرسٹ کلاس کرکٹ کے ذریعے ہی میں نے بالنگ سیکھی۔
انہوں نے کہا ’’ بیس بال کے تصور سے میں خود کو جوڑ نہیں پاتا لیکن وہ اس وقت اس طرز کی کرکٹ کھیل کر زیادہ کامیاب ہیں اور دنیا کو بتا رہے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ اس طرح بھی کھیلی جا سکتی ہے۔ لیکن ساتھ ہی ایک بالر کے طور پر میں محسوس کرتا ہوں کہ کرکٹ کا یہ انداز مجھے کھیل میں بنائے رکھتا ہے۔ ایک باالر کے طور پر، میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ کسی چیز کا فائدہ کیسے اٹھایا جائے۔ انہیں نیک تمنائیں، لیکن ایک بالر کے طور پر آپ کھیل میں بنے رہتے رہیں۔
تجربہ کار تیز گیند باز بمراہ نے 32 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ تاہم حیدرآباد میں 25 جنوری سے شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ گھر پر ان کا پانچواں ٹیسٹ میچ ہی ہوگا۔
واضح رہے کہ بمراہ نے جنوبی افریقہ کے دورے پر کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچوں میں کل 12 وکٹ حاصل کیے تھے۔ انہوں نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 61 رنز کے عوض چھ وکٹ بھی حاصل کیے تھے۔ پچھلی بار جب انگلینڈ نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا، بمراہ نے چار میں سے دو ٹیسٹ میچ ہی کھیلے تھے اور 48 اوور کی گیند بازی کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جوکووچ 11ویں بار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے

Next Post

روہت آئی سی سی انٹرنیشنل ون ڈے ٹیم کے کپتان منتخب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

2026-07-24
دہلی کو کلدیپ اور وارنر سے بہت امیدیں ہیں
کھیل

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

2026-07-24
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
Next Post
روہت چاہیں گے جنوبی افریقہ کی فتح کے سلسلہ کو روکنا

روہت آئی سی سی انٹرنیشنل ون ڈے ٹیم کے کپتان منتخب

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.