جموں//
جموں کشمیر کے تمام پولنگ اسٹیشنوں، انتخابی رجسٹریشن افسروں، ضلعی الیکشن افسروں کے دفاتر اور چیف الیکٹورل آفیسر کی ویب سائٹ پر۳۱ء۲لاکھ نئے رائے دہندگان کے اضافے کے ساتھ حتمی انتخابی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔
چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق۸۶ہزار نام موت، منتقلی یا دیگر وجوہات کی وجہ سے حذف کیے گئے ہیں جبکہ اس عمل کے دوران۴۵ء۱ لاکھ رائے دہندگان کی تفصیلات میں اصلاح کی گئی ہے۔ فی الحال یہاں۹۳ء۸۶ لاکھ رائے دہندگان ہیں جن میں۳۵ء۴۴ لاکھ مرد اور۵۸ء۴۲ لاکھ خواتین ووٹر شامل ہیں۔
رائے دہندگان کی آبادی کا تناسب۵۹ء۰سے بڑھ کر۶۰ء۰؍اور صنفی تناسب۹۲۴سے بڑھ کر۹۵۴ہو گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی تفصیلی ہدایات کے مطابق، یکم جنوری۲۰۲۴ کو کوالیفائنگ تاریخ کے ساتھ انتخابی فہرستوں کی خصوصی سمری نظر ثانی کا عمل کیا گیا تھا۔