جموں//
جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں ایک عدم شناخت لاش پر اسرار طورپر برآمد ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق راجوری کے رالیوٹ علاقے میں ہفتے کے روز چند مقامی شہریوں نے ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔