سرینگر//
وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہونے سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کسی حد تک راحت نصیب ہوئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا کہ ۱۶؍اور۲۰جنوری کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۲ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۳ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۲ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۴؍اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۳ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ دراس جو سائبریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے ، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں۲۳جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہاکہ۱۶؍اور۲۰جنوری کو مغربی ہواوں کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے ۔