سرینگر/12جنوری
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز جموں و کشمیر میں مغربی ڈسٹربینس کی وجہ سے ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
بادل چھائے رہنے کی وجہ سے کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوا۔
جمعہ اور 17 جنوری کی شام کو جموں و کشمیر میں کمزور مغربی گڑبڑ سے موسمی صورتحال متاثر ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان مغربی طوفانوں کے زیر اثر عام طور پر ابر آلود موسم اور بالائی علاقوں میں دور دراز مقامات پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
کشمیر میں خشک سردی کے نتیجے میں ٹھنڈی راتیں اور معمول سے زیادہ گرم دن آئے ہیں۔ سری نگر میں دن کا درجہ حرارت سال کے اس وقت کےلئے معمول سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔
وادی میں رات کا درجہ حرارت صفر سے نیچے رہا اور سال کے اس وقت پارہ معمول سے نیچے رہا۔
اس دوران محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.3 ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیا کے مطابق وادی میں 16 جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جموں کے میدانی علاقوں میں اگلے تین دنوں کے دوران گہری دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔