موہالی// ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی جمعرات کو موہالی میں ہونے والے افغانستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں نہیں کھیلیں گے۔
ٹیم کے کوچ راہل دراوڑ نے میچ کے موقع پر پریس کانفرنس میں کہا کہ کوہلی ذاتی وجوہات کی وجہ سے موہالی ٹی 20 میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ وہ اندور اور بنگلورو میں ہونے والے سیریز کے دوسرے اور تیسرے میچ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
دراوڑ نے کہا کہ وراٹ کوہلی ذاتی وجوہات کی بنا پر پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کھیلیں گے۔