بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سینئر افسران اور سابق بیورو کریٹس کے تجربات سے فائدہ حاصل کرنا زیادہ ضروری ہے : ممتا بنرجی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-09
in قومی خبریں
A A
بی جے پی ملک کی معیشت کو نقصان پہنچارہی ہے :ممتا بنرجی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

کلکتہ//ترنمول کانگریس میں سینئر لیڈروں کو امیدوار بنائے جانے کے سوال پر جاری بحث کے دوران کل جہاں جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے موقف پر قائم ہیں کہ سیاست دانوں کو بھی ریٹائرڈ ہونا چاہیے وہیں آج ممتا بنرجی گنگا ساگر میلہ پہنچنے کے بعد سرکاری تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت یہ نہیں مانتی کہ 60 سال کی عمر مکمل ہونے کے بعد کوئی ریٹائرڈ نہیں ہونا چاہیے بلکہ بیورو کریٹس کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔
گنگا ساگر پہنچنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے کئی سرکاری پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ ریاست کے سابق چیف سکریٹری اور فینانس ایڈوائزر ہری کرشنا دویدی، سابق چیف سکریٹری اور وزیر اعلیٰ کے چیف ایڈوائزر الاپن بنرجی بھی موجود تھے ۔ ان کے بارے میں بات کرتے ہوئے ممتا نے کہاکہ ہم ان قابل لوگوں کو 60 سالوں میں نہیں بھیجتے ہیں۔ ہم ان کے کام، پورے تجربے کا پورا استعمال کرتے ہیں۔اس کے بعد ممتا بنرجی نے کہاکہ موجودہ چیف سکریٹری بھگوتی پرساد گوپالک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہتین لوگ مل کر کام کر رہے ہیں۔ دو سابق، ایک موجودہ چیف سیکرٹری۔
بیوروکریٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی مدت ملازمت میں توسیع کوئی نئی بات نہیں۔ لیکن جس طرح سے ممتا بنرجی نے عمر کے معیار سے زیادہ تجربے کو اہمیت دی ہے ، بہت سے لوگ ممتا بنرجی کے اس بیان کو حکمراں جماعت میں جاری تنازع کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں ۔
ابھیشیک نے پہلے کہا تھا کہ ان کے خیال میں تمام پیشوں کی طرح سیاست میں بھی ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے ۔ اس کے بعد ممتا کو یہ کہتے سنا گیاتھاعمر میں کچھ بھی نہیں ہے ۔دماغ کی عمر ہی اصل عمر ہے ۔’’اس کے بعد سے ہی ترنمول کانگریس میں اختلافات شدت ہے ۔یکم جنوری کو ترنمول کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر حکمراں پارٹی میں نوجوانوں اور بوڑھوں کے درمیان بحث ایک نئی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ پارٹی میں اختلافا ت کی وجہ سے ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی کے درمیان ملاقات ہوئی ۔اس کے بعد بھی پارٹی لیڈران ایک دوسرے کے خلاف بیان دے رہے ہیں ۔۔
ابھیشیک بنرجی نے اتوار کو اپنے حلقہ انتخاب ڈائمنڈ ہاربر میں ایک تقریب میں کہا کہ میں اس وقت جو کام کرسکوں گا وہ 70سال کی عمر میں نہیں کرسکوں گا ۔اس کے اگلے ہی دن ممتا بنرجی نے عمر کے سوال پر اپنا موقف رکھتے ہوئے کہا کہ وہ سابق افسران کے تجربات سے فائدہ حاصل کرنے کے حق میں ہیں ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی سی سی کا دسمبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

Next Post

اساتذہ تقرری گھوٹالہ: چار معاملوں میں سی بی آئی نے اضافی چارج پیش کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
Next Post
سینئر آئی اے ایس افسر نوین چودھری کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ

اساتذہ تقرری گھوٹالہ: چار معاملوں میں سی بی آئی نے اضافی چارج پیش کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.